پاکستان میں اس ہندستانی بالی ووڈ سنگر کے شو میں پہنچا ہندستان کا موسٹ وانٹیڈ انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا کنبہ

میکا سنگھ سے پہلے بالی ووڈ فنکار پاکستان جاکر پروگرام کرتے رہے ہیں۔ جاوید اختر سے لیکر گلزار تک پاکستان میں کئی مرتبہ جا چکے ہیں۔

Aug 13, 2019 07:45 PM IST | Updated on: Aug 13, 2019 07:45 PM IST
پاکستان میں اس ہندستانی بالی ووڈ سنگر کے شو میں پہنچا ہندستان کا موسٹ وانٹیڈ انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا کنبہ

بالی ووڈ کے ٹاپ سنگر میکا سنگھ

بالی ووڈ کے ٹاپ سنگر میکا سنگھ نے پاکستان کے کراچی میں ایک سنگنگ پرفارمینس دی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی صحافی نائلہ عنایت نے بتایا کہ سابق پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف کے ایک رشتہ دار کی مہندی تقریب تھی۔ یہ جاننے کے بعد ہندستانی سوشل میڈیا یوزرس میکا سنگھ پر آگ بگولہ ہوگئے۔ میکا سنگھ کو سوشل میڈیا پر جم کر ٹرول کیا گیا۔

تازہ اپڈیٹ یہ ہے کہ میکا کا پرفارمینس دیکھنے ہندستان کاموسٹ وانٹیڈ انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا کنبہ بھی موجود تھا۔ وہیں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ٹاپ افسر بھی اس میں شریک ہوئے تھے۔ کراچی کے ایک اخبار سے جڑے صحافی کی رپورٹ کے مطابق مشرف کے ایک رشتے دار وزیر اعظم عمران خان سے نزدیکی ہونے کے مدنظر میکا اور ان کے 14 ممبرس کی ٹیم کو ویزا دلوانے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ 8 اگست کو کراچی میں پروگرام رکھا گیا تھا۔ جبکہ پاکستان حکومت نے کسی بھی ہندستانی فنکار یا فلمی ہستی کے مظاہرے پر روک لگا دی ہے۔

صحافی نے بتایا کہ خاص نوکر شاہوں، فوج اور پولیس  کے افسران اور میاں داد کے علاوہ اسٹار کرکٹرس کے کنبوں کو بھی اس پروگرام میں بلایا گیا تھا۔

Loading...

پہلے بھی پرفارمینس دے چکے ہیں میکا سنگھ

میکا سنگھ سے پہلے بالی ووڈ فنکار پاکستان جاکر پروگرام کرتے رہے ہیں۔ جاوید اختر سے لیکر گلزار تک پاکستان میں کئی مرتبہ جا چکے ہیں۔ لیکن موجودہ دور میں جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا ماحول ہے ، دونوں ہی ملک اپنے ایک۔دوسرے سے متعلق سروسوں پر پابندی لگا رہے ہیں۔ اس دور میں کسی پاکستانی شخص کی شادی تقریب میں گانا گانے کی وجہ سے میکا سنگھ کو سوشل میڈیا پر جم کر کھری کھوٹی سنائی جارہی ہے۔

 

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com