دیپکا پاڈوکون نے حمل کی خبروں پر توڑی چپی، کھولا یہ راز: جانیں آپ بھی

آئے دن دیپکا پاڈوکون کے حمل کو لیکر طرح۔طرح کی افواہیں اڑتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں دیپکا پاڈوکون نے بالآخر اپنے حمل سے جڑی افواہوں پر چپی توڑی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کئی اور باتیں بھی شیئر کی ہیں۔

Oct 12, 2019 09:32 AM IST | Updated on: Oct 12, 2019 02:42 PM IST
دیپکا پاڈوکون نے حمل کی خبروں پر توڑی چپی، کھولا یہ راز: جانیں آپ بھی

اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دیپیکا پادوکون

بالی ووڈ کی اعلی اداکاراؤں میں شمار اداکارہ دیپکا پاڈوکون جتنی اپنی آنے والی فلموں کو لیکر چرچا میں رہتی ہیں، اتنی ہی سرخیوں میں رہتی ہے ان کی نجی زندگی ۔ دیپکا پاڈوکون کی شادی اداکارہ رنویر سنگھ سے گزشتہ سال یعنی 2018 کو نومبر کے مہینے میں ہوئی تھی۔ وہیں شادی کو ایک سال گزر جانے کے بعد اب دیپکا کے مداحوں کو ان کے حاملہ ہونے کی فکر ستانے لگی ہے۔

آئے دن دیپکا پاڈوکون کے حمل کو لیکر طرح۔طرح کی افواہیں اڑتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں دیپکا پاڈوکون نے بالآخر اپنے حمل سے جڑی افواہوں پر چپی توڑی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کئی اور باتیں بھی شیئر کی ہیں۔

در اصل حال ہی میں دیپکا نے ہندستان ٹائمس کو ایک انٹرویو دیا ہے۔ اسی انٹرویو میں دیپکاپاڈوکون نے اپنےحمل کو لیکر اڑ رہی افواہوں پر بات کی ہے۔ دیپکا نے یہ صاف کر دیا ہے کہ وہ ابھی بچوں کیلئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بچے بیشک چاہیئں لیکن فی الحال وہ اپنے کیریئر پر دھیان دے رہی ہیں۔ دیپکا نے انٹرویو میں کہا، 'یہ کافی عجیب ہے کہ اگر آپ کسی کو ڈیٹ کر رہے ہیں تو لوگ یہ جاننے میں دلچسپی دکھاتے ہیں کہ آپ کی شادی کب ہورہی ہے اور شادی ہوگئی تو بچے کب تک؟ ہم دونوں ہی ایسی افواہوں کو جان کر حیران نہیں ہیں'۔

Ranveer-singhdeepika-padukone-3

Loading...

دیپیکا نے مزید کہا کہ 'ہم بچے چاہتے ہیں اور ہم دونوں بچوں سے بہت پیار  کرتے ہیں۔ لیکن ابھی ہم  پوری طرح سے  کیریئر پر فوکس کر رہے ہیں۔ ہمیں ایسا لگتا ہے کہ والدین بننے کا یہ صحیح وقت نہیں ہے۔  والدین  کب بننا ہے ہیں تو ہم نے ابھی تک اس کے بارے میں سوچا بھی نہیں ہے۔ ایسی صورتحال میں دیپیکا کے حمل کے بارے میں اڑنے والی خبریں بالکل بے بنیاد تھیں۔ دییکا پاڈوکون  ہمیشہ سے ہی اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں خفیہ (سیکریٹو) رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی شادی کو لیکر بھی  میڈیا سے کوئی بات نہیں کی تھی۔

بہرحال، ہم آپ کو بتادیں کہ ان دنوں دیپکاپاڈوکون کے پاس فلموں کی لائن لگی ہوئی ہے۔ وہ اپنی فلم '83' میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس فلم میں رنویر سنگھ کپل دیو کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ دیپکا ان کی اہلیہ کا کردار نبھا ررہی ہیں۔ اس فلم کے علاوہ دیپکا کے پاس میگھنا گلزار کی فلم چھپاک بھی ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ حال ہی میں مکمل ہوگئی ہے۔

Loading...