ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کے اس بڑے اداکار کی ایک فون کال سے ٹوٹ گئی تھی ہیما مالنی – جتیندرکی شادی ! ، جانیں کیوں

شاندار اداکاری اور اپنے الگ انداز سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے دھرمیندر اپنی ذاتی زندگی کو لے کر بھی کافی سرخیوں میں رہے تھے ۔

  • Share this:
بالی ووڈ کے اس بڑے اداکار کی ایک فون کال سے ٹوٹ گئی تھی ہیما مالنی – جتیندرکی شادی ! ، جانیں کیوں
 ہیما مالنی ۔ فائل فوٹو ۔

بالی ووڈ کے ہی مین کہے جانے والے اداکار دھرمیندر آج اپنا 89 واں یوم پیدائش منارہے ہیں ۔ شاندار اداکاری اور اپنے الگ انداز سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے دھرمیندر اپنی ذاتی زندگی کو لے کر بھی کافی سرخیوں میں رہے تھے ۔ دھرمیندر اور ہیما مالنی کی لو اسٹوری کسی فلم کی کہانی سے کم نہیں تھی ۔ اس دور میں ڈریم گرل ہیما کے لاکھوں دیوانے تھے ، جو ان سے شادی کرنا چاہتے تھے ۔ ایک وقت تھا جب ہیما کی شادی اداکار جتیندر سے ہونے والی تھی ، لیکن تبھی دھرمیندر کی ایک فون کال سے کچھ ایسا ہوا کہ یہ شادی ٹوٹ گئی ۔


سال 1974 کا وہ دور تھا جب ہیما سے ایک نہیں بلکہ تین تین بڑے اسٹار شادی کرنا چاہتے تھے ۔ سنجیو کمار ، جتیندر اور دھرمیندر تینوں کا دل ایک ساتھ ہیما مالنی پر آگیا تھا ۔ سنجیو نے اپنے والدین کو ہیما کے گھر شادی کی پیش کش کے ساتھ بھیجا ، لیکن ہیما کی ماں نے یہ کہہ کر شادی کی تجویز کو ٹھکرادیا کہ ان کی بیٹی کی شادی کیلئے ابھی عمر کم ہے ، اس لئے وہ شادی نہیں کرسکتیں ۔ سنجیو سے شادی سے انکار کے بعد جتیندر بھی ہیما کے پیار میں گرفتار ہوچکے تھے اور انہوں نے اپنے پیار کا اظہار بھی کردیا ۔


hema love story 1


جتیندر کی اس پیش کش پر ہیما مالنی سوچنے پر مجبور ہوگئیں ، اس دور میں وہ دھرمیندر کے ساتھ اپنے رشتے کو لے کر کافی کشیدگی میں تھیں ۔ انہیں اس بات کی فکر تھی کہ شادی شدہ دھرمیندر کے ساتھ شادی کے بعد ان کے رشتے کا کیا انجام ہوگا ۔ دھرمیندر بھی اپنی بیوی اور بچوں کو لے کر سمجھ نہیں پا رہے تھے کہ وہ کیا فیصلہ کریں ۔

hema love story 2

جتیندر غیر شادی شدہ تھے ، اس لئے ہیما کیلئے ان کو انکار کرنا کافی مشکل تھا ۔ جتیندر اپنے والدین کو لے کر ہیما کے گھر پہنچ گئے ۔ دونوں اسٹاروں کے گھر والے بات ہی کررہے تھے کہ دھرمیندر کا فون آیا اور انہوں نے ہیما کو غصے میں کہا کہ وہ کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے ایک مرتبہ ان سے ملیں ۔ ہیما اس فون کے بعد سوچ میں پڑگئیں ۔ ہیما کی حالت دیکھ کر جتیندر کو یہ لگا کہ کہیں ہیما اپنا فیصلہ نہ بدل لیں ، اس لئے انہوں نے تروپتی مندر میں جاکر شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

hema love story 3

ہیما شادی کے بارے میں سوچ ہی رہی تھیں کہ ایک مرتبہ پھر فون کی گھنٹی بجی ۔ اس مرتبہ فون جتیندر کی گرل فرینڈ شوبھا کا آیا ۔ انہوں نے جتیندر کو اپنے پیار کا واسطہ دے کر شادی کے بارے میں دوبارہ سوچنے کیلئے کہا ۔ ہیما کے گھر مسلسل کبھی دھرمیندر کا فون آرہا تھا تو کبھی شوبھا کا ۔ کہا تو یہ بھی جاتا ہے کہ دھرمیندر اگلی فلائٹ سے سیدھے ہیما کے گھر چنئی جا پہنچے ۔ ہیما سے شادی کرنے کا جتیندر کا ارمان ادھورا رہ گیا اور آخر کار 1976 میں جتیندر نے اپنی گرل فرینڈ شوبھا سے شادی کرلی ۔ اور وہیں دوسری طرف ہیمامالنی اور دھرمیندر کی لو اسٹوری بھی اپنے انجام کو پہنچ گئی ۔
First published: Dec 08, 2019 10:02 AM IST