بالی ووڈ اداکارہ دشا پاٹنی نے کیا ایسا کام ، دیکھ کر رہ جائیں گے حیران ، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ میں اپنی زبردست فٹنس کیلئے مشہور اداکارہ دشا پاٹنی نے بہترین کارٹ وہیل سے اپنے مداحوں کو حیران کردیا ہے ۔

Jun 26, 2019 10:51 PM IST | Updated on: Jun 26, 2019 10:51 PM IST
بالی ووڈ اداکارہ دشا پاٹنی نے کیا ایسا کام ، دیکھ کر رہ جائیں گے حیران ، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکارہ دشا پاٹنی نے کیا ایسا کام ، دیکھ کر رہ جائیں گے حیران ، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ میں اپنی زبردست فٹنس کیلئے مشہور اداکارہ دشا پاٹنی نے بہترین کارٹ وہیل ( ایک طرح کی قلا بازی ) سے اپنے مداحوں کو حیران کردیا ہے ۔ دشا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں وہ ایک ہاتھ سے کارٹ وہیل کرتی نظر آرہی ہیں ۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ایک وقت کے بعد ٹرینر کے ساتھ میری ٹریننگ ۔

حال ہی میں یہ خبر آئی تھی کہ سلمان خان کی سپرہٹ فلم بھارت میں فلپ اور ہوپ کرتے نظر آنے والی دشا پاٹنی اپنی آنے والی فلم منگل کے سیٹ پر زخمی ہوگئی تھیں ۔ بتادیں کہ دشا کی آنے والی فلم منگل موہت سوری کے ذریعہ ڈائریکٹ کی گئی رومانٹک ایکشن اور تھریلر فلم ہے ۔ اگلے سال ریلیز ہونے والی اس فلم میں انل کپور ، آدتیہ رائے اور کنال کھیمو بھی ہیں ۔

Loading...

View this post on Instagram

Training after ages with my trainer @nadeemakhtarparkour88 @flyzonefitness_ 💪🏽❤️

A post shared by disha patani (paatni) (@dishapatani) on

وہیں دشا اور ٹائیگر شراف کے درمیان ریلیشن شنپ کی خبروں کے درمیان حال ہی میں ایک چونکانے والی خبر بھی سامنے آئی تھی ۔ دونوں ایکٹرس سے وابستہ ایک قریبی ذرائع نے پنک ولا کو بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں میں ٹائیگر اور دشا کا ریلیشن شپ کافی مشکل دور سے گزرا ہے ، اس لئے دونوں نےالگ ہونے کا فیصلہ کیا ۔ اب وہ آفیشیلی بریک اپ کرچکے ہیں ۔

رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ دونوں نے مل کر کیا ۔ دونوں کا فرینڈ سرکل ایک ہی ہے ، اس لئے ملنا جلنا ہوتا رہتا ہے ، لیکن اب وہ کسی رومانٹک رشتے میں نہیں ہیں ۔

Loading...