کٹرینہ کیف کے اسٹیج پر آتے ہی سلمان خان نے کیا یہ کام: ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے اس ویڈیو کو کٹرینہ کے فین کلب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، فینس کٹرینہ کے اس دھماکیدار ویڈیو پر خوب کمینٹس کر رہے ہیں، آپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو۔

Sep 23, 2019 03:33 PM IST | Updated on: Sep 23, 2019 03:33 PM IST
کٹرینہ کیف کے اسٹیج پر آتے ہی سلمان خان نے کیا یہ کام: ویڈیو وائرل

کٹرینہ کیف کے اسٹیج پر آتے ہی سلمان خان نے کیا یہ کام: ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف نے آئیفا ایوارڈ 2019 تقریب کے دوران اپنے ڈانس سے سماں باندھا۔ ان کی پرفارمینس اتنی لاجواب تھی کہ فینس کے ساتھ۔ساتھ سلمان خان نے بھی کرسی سے اٹھ کر ان کیلئے تالیاں بجائیں۔ اب آئیفا ایوارڈ کے دوران کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں کٹرینہ کیف اسٹیج پر دھماکیدار پرفارمینس دے رہی ہیں۔ ان کا انداز اور ڈانس اتنا بہترین تھا کہ خود سلمان خان اپنے آپ کو روک نہیں پائے اور اپنی سیٹ سے اٹھ کر تالیاں بجانے لگے۔

Loading...

View this post on Instagram

#Repost @colorstv (with @report.for.insta) ... WOOOOW! @katrinakaif sets the stage ablaze with her KILLER moves 🔥🔥🔥 #iifa #IIFAHomeComing

A post shared by Katrina kaif & Isabelle kaif (@katrinakaifjaan) on Sep 18, 2019 at 1:56pm PDT

آئیفا ایوارڈ میں کٹرینہ کیف ، سلمان خان، سارہ علی خان،، ایوش شرما، رنویر سنگھ جیسے کئی ستاروں نے اپنی پرفارمینس دی۔ اسٹیج پر موجود ہوسٹ آیوشمان کھرانا نے جیسے ہی کٹرینہ کی پرفارمینس کیلئے ان کا نام پکارا یہ سنتے ہی سلمان خان کھڑے ہوگئے اور زور زور سے تالیاں بجانے لگے۔ اتنا ہی نہیں سلمان نے کٹرینہ کیلئے سیٹیاں بھی بجائیں۔ سلمان کے ساتھ کوریوگرافر شامک ڈاور بھی بیٹھے تھے جو ان کےساتھ کھڑے ہوکر تالیں بجاتے نظر آئے۔

View this post on Instagram

@beingsalmankhan 😍😍 ❤❤ . #katrinakaif #salmankhan

A post shared by Katrina kaif & Isabelle kaif (@katrinakaifjaan) on Sep 18, 2019 at 2:05pm PDT

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے اس ویڈیو کو کٹرینہ کے فین کلب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، فینس کٹرینہ کے اس دھماکیدار ویڈیو پر خوب کمینٹس کر رہے ہیں، آپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو۔

Loading...