دیر رات تک گانا گانے کی وجہ سے کمار سانو پر ہوا مقدمہ درج

دیر رات تک گلوکاری پروگرام کرنے کے الزام میں گلوکار کمار سانو پر مظفر پور ضلع کے مٹھنپور تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Sep 04, 2018 09:13 AM IST | Updated on: Sep 04, 2018 09:54 AM IST
دیر رات تک گانا گانے کی وجہ سے کمار سانو پر ہوا مقدمہ درج

فائل تصویر

گلوکار کمار سانو کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ دراصل دیر رات تک گلوکاری پروگرام کرنے کے الزام میں گلوکار کمار سانو پر مظفر پور ضلع کے مٹھن پورا تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ آیف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ کمار سانو کی تقریب میں تیز آواز کے اسپیکر لگائے گئے تھے جس کی وجہ سے آس پاس کے لوگوں کو کافی پریشانی ہوئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق مٹھن پورا کے اسکول میں پیر کے روز گلوکار کمار سانو کا پروگرام تھا۔ تقریب دیر رات تک چلی۔ مٹھن پورا تھانے میں ایف آئی آر درج کرتے ہوئے الزام لگایا گیا ہے کہ گلوکار سانو کے پروگرام میں تیز آواز کے اسپیکر لگائے گئے تھے، اس وجہ سے آس پاس کے لوگوں کو رات کے وقت سونے میں کافی پریشانی ہوئی تھی۔

Loading...

مٹھن پورا تھانے میں اس معاملہ میں پروگرام کے آرگنائزر انکت کمار اور گلوکار کمار سانو کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Loading...