ہندوستان کی جانب سے آسکر ایوارڈ کیلئے بھیجی گئی رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی یہ سپر ہٹ فلم

زویا اختر کی ہدایت کاری میں بنی رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی اداکاری والی فلم ’گلی بوائے‘ کو آسکر2020میں اینٹری مل گئی ہے۔ اس فلم کو ہندستان کی طرف سے ’بیسٹ انٹرنیشنل فیچر فلم‘ کے زمرہ میں آسکر کے لئے بھیجا گیا ہے۔

Sep 21, 2019 09:35 PM IST | Updated on: Sep 21, 2019 11:52 PM IST
ہندوستان کی جانب سے آسکر ایوارڈ کیلئے بھیجی گئی رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی یہ سپر ہٹ فلم

ہندوستان کی جانب سے آسکر ایوارڈس کیلئے بھی گئی رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی یہ سپر ہٹ فلم

زویا اختر کی ہدایت کاری میں بنی رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی اداکاری والی فلم ’گلی بوائے‘ کو آسکر2020میں اینٹری مل گئی ہے۔ اس فلم کو ہندستان کی طرف سے ’بیسٹ انٹرنیشنل فیچر فلم‘ کے زمرہ میں آسکر کے لئے بھیجا گیا ہے۔

فلمساز اور بالی ووڈ اداکار فرحان اختر نے ٹوئٹر پر فلم کے آسکر میں پہنچنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’گلی بوائے‘ کو ہندستان کی طرف سے 92 ویں آسکر کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ شکریہ فلم فیڈریشن اور زویا ، ریما کاگتی ، رنویر ، عالیہ ، سدھارتھ چترویدی اور فلم کے دیگر اراکین کو مبارکباد ۔

Loading...

اس فلم میں رنویر سنگھ نے مراد کا کردار ادا کیا ہے جو ممبئی کی جھگی میں رہنے والا ریپر ہے اور سماجی اقتصادی حالات سے اوپر اٹھ کر اسٹار بننا چاہتا ہے۔ یہ فلم اسٹریٹ ریپر ڈیوائن اور نیجی سے متاثر ہے۔ 14فروری 2019 کو ریلیز ہوئی یہ فلم سپر ہٹ رہی تھی ۔ خیال رہے کہ اتراکھنڈ کے ایک کسان کی زندگی پر مبنی ڈوکیومنٹری ’موتی باغ‘ بھی ڈوکیومنٹری زمرہ میں ہندستان کی اینٹری ہے۔

Loading...