کٹرینہ کیف نے 19 سال کی عمر میں گلشن گروور کے ساتھ کیا تھا یہ کام

گلشن گروور اور کٹرینہ کے لپ لاک اور بولڈ سین نے کافی سرخیاں بٹوری تھیں اور یہ تنازعوں میں بھی رہاتھا۔ دیکھیں ویڈیو

Jul 16, 2019 12:54 PM IST | Updated on: Jul 23, 2019 03:16 PM IST
کٹرینہ کیف نے 19 سال کی عمر میں گلشن گروور کے ساتھ کیا تھا یہ کام

آج انڈسٹری کی ٹاپ اداکاراؤں میں شامل کٹرینہ کیف  نے انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے میں کافی محنت کی ہے۔ ان کی شروعات کچھ خاص نہیں رہی تھی۔ پہلی ہندی فلم تھی 'بوم' ۔ سال 2003 میں آئی یہ فلم باکس آفس پر تو کچھ کمال نہیں کرپائی تھی لیکن اس میں کٹرینہ کے بولڈ سین کی کافی چرچا ہوئی تھی۔ بولڈ سین کے علاوہ گلشن گروور کے ساتھ کٹرینہ کے کسنگ سین کو کوئی کیسے بھول سکتا ہے۔

گلشن گروور اور کٹرینہ کے لپ لاک سین نے کافی سرخیاں بٹوری تھیں اور یہ تنازعوں میں بھی رہا تھا۔ یہ سین گلشن کیلئے بھی آسان نہیں تھا۔ اس بات کا انکشاف خود گلشن گروور نے ایک انٹرویو میں کیاتھا۔ یہاں دیکھیں یہ پورا ویڈیو۔

Loading...

انہوں نےبتایا کہ فلم بوم میں کٹرینہ کے ساتھ کسنگ سین ان کے کریئر کا سب سے مشکل سین تھا۔ اس کیلئے کمرے میں پریکٹس بھی کی تھی۔ اسی دوران وہاں امیتابھ بچن پہنچ گئے تھے۔ گلشن گروور کو پریکٹس کرتے دیکھ کر بگ بی وہاں سے چلے گئے۔ گلشن نے بتایا کہ امیتابھ بچن کے جانے کے بعد اسٹریس اور بڑھ گیا تھا۔

 

Loading...