سالگرہ اسپیشل: جب بولڈ سین سے خبروں میں رہنے والی کلکی نے کیا تھا جنسی استحصال کا انکشاف

کلکی آج اپنی 53ویں سالگرہ منا رہی ہیں اور ان کی سالگرہ کے موقع پر آئیے بات کرتے ہیں ان کے بولڈ بیانات کے بارے میں

Jan 10, 2019 05:12 PM IST | Updated on: Jan 10, 2019 05:49 PM IST
سالگرہ اسپیشل: جب بولڈ سین سے خبروں میں رہنے والی کلکی نے کیا تھا جنسی استحصال کا انکشاف

کلکی کے انسٹاگرام سے لی گئی تصویر

کلکی کوچلین بےحد ہی بولڈ اور بنداس اداکارہ ہیں اور وہ ہر معاملہ پر بڑی بے باکی سے اپنی رائے رکھتی ہیں۔ سیکس جیسے موضوع پر بھی کلکی بے جھجک بیان دیتی ہیں۔ کلکی آج اپنی 53ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ کلکی کی پیدائش 10 جنویر 1984 کو ہوئی۔ کلکی نے اپنے کریئر کی شروعات سال 2009 میں فلم ’دیو ڈی ‘ سے کی تھی۔ کلکی کی سالگرہ کے موقع پر آئیے بات کرتے ہیں ان کے بولڈ بیانات کے بارے میں۔

کلکی کوچلین نے اپنے نیوڈ فوٹو شوٹ کے بارے میں کہا تھا، ’مجھے لگتا ہے کہ آپ کو اپنے جسم پر فخر کرنا چاہئے نہ کہ یہ سوچنا چاہئے کہ دنیا اس بارے میں کیا کہےگی۔ میں نے آج تک جو بھی کیا ہے اس پر کبھی کسی طرح کی شرم نہیں آئی ہے۔ جو میں کرتی ہوں اس سے مجھے خوشی ملتی ہے۔

کلکی نے پیپل آف بامبے سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا، ’’ میں آج اپنے ساتھ ہوئے جنسی استحصال کے بارے میں اسلئے بات نہیں کر رہی ہوں کیوں کہ مجھے کسی کی ہمدردی چاہئے، بلکہ میں اسلئے اس بارے میں بتا رہی ہوں تاکہ اور لوگ اپنی آواز میری آواز سے ملا سکیں‘‘۔ بتا دیں کہ 9 سال کی عمر میں کلکی جنسی استحصال کا شکار ہوئی تھی اور ڈر کی وجہ سے انہوں نے کئی سالوں تک یہ بات پوشیدہ رکھی۔

Loading...

فلمیں میں بولڈ سینس کو لے کر مشہور کلکی نے کہا تھا، ’’ نیوڈ سینس کی شوٹنگ سے پہلے ایک دوسرے پر یقین کرنا بےحد ضروری ہے۔ اس رواج کو فلم انڈسٹری میں لازمی کر دینا چاہئے۔ کلکی نے کہا تھا انہوں نے کچھ اسٹارس سے ملے بغیر ہی ان کے ساتھ نیوڈ سینس کئے ہیں، جو کہ نہیں ہونا چائے۔ فلموں میں انٹیمیٹ سینس کو کوریوگراف کیا جانا چاہئے۔

kalki koechin

ایک بار کلکی نے ’ایلی‘ میگزین کو دئے انٹرویو میں اپنی سیکس لائف کے بارے میں بڑے انکشافات ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا تھا، ’’ 30 کی عمر کے بعد سیکس کرنا شاندر رہا۔ میں اپنے جسم کو لے کر بہت کم ہِچکچاتی ہوں۔ میں اب بیڈ پر زیادہ مطلبی ہو گئی ہوں‘۔

Loading...