کیارا اڈوانی کے ماسٹربیشن سین دیکھ کر کچھ ایسا تھا ان کی دادی کا رد عمل ، اداکارہ رہ گئی تھی حیران

کیارا نے کہا کہ میری دادی اینگلو انڈین ہیں ۔ وہ آدھی برطانوی ہیں ، تو انہیں کچھ چیزیں سمجھ نہیں آرہی تھیں ۔ جو بھی فلم دیکھ رہے تھے الگ الگ رد عمل ظاہر کررہے تھے ، لیکن دادی کے چہرے پر کوئی اثر ہی نہیں تھا ۔

May 17, 2019 12:17 PM IST | Updated on: May 17, 2019 12:27 PM IST
کیارا اڈوانی کے ماسٹربیشن سین دیکھ کر کچھ ایسا تھا ان کی دادی کا رد عمل ، اداکارہ رہ گئی تھی حیران

کیارا اڈوانی کے ماسٹربیشن سین دیکھ کر کچھ ایسا تھا ان کی دادی کا رد عمل

اداکار پردے کیلئے اداکاری کرتے ہیں ، لیکن انہیں دیکھنے والون کے ذہن میں اس کردار سے اتنی وابستگی ہوجاتی ہے کہ وہ ان کے ہر کام کو سچ ماننے لگتے ہیں ۔ ایسا صرف عام لوگوں کے ساتھ ہی نہیں بلکہ اداکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ہوتا ہے ۔ کئی مرتبہ انہیں اپنے بولڈ سین یا ایکشن سین کیلئے گھر والوں سے ایسے رد عمل ملتے ہیں کہ آپ سوچ نہیں سکتے ۔

کچھ ایسا ہی بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ کیارا اڈوانی کے ساتھ ہوا ۔ کبیر سنگھ فلم کو لے کر سرخیاں حاصل کررہی کیارا نے کچھ وقت پہلے لسٹ اسٹوریز میں اپنے ماسٹربیشن سین سے سنسنی پھیلادی تھی ۔ حال ہی میں ایک چیٹ شو میں کیارا نے بتایا کہ انہوں نے وہ فلم اپنی دادی کے ساتھ بھی دیکھی تھی ۔ اس کے ساتھ ہی کیارا نے بتایا کہ فلم دیکھ کر دادی کا ردعمل کیا تھا ۔

کیارا نے کہا کہ میری دادی ساتھ رہنے آئی تھی ۔ یہ فلم اسی وقت نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی ۔ میں نے یہ فلم اپنے والدین کے ساتھ بھی دیکھی تھی ۔ سب نے اس کو کافی پسند کیا تھا ۔ انہیں ماسٹربیشن سین سے کوئی فرق نہیں پڑا تھا ، وہ یہ بات اس وقت سے جانتے تھے جب میں نے یہ فلم سائن کی تھی ، میں نے انہیں اس کیلئے تیار کرلیا تھا۔

Loading...

کیارا نے کہا کہ میری دادی اینگلو انڈین ہیں ۔ وہ آدھی برطانوی ہیں ، تو انہیں کچھ چیزیں سمجھ نہیں آرہی تھیں ۔ فلم کے کچھ ایسے جوکس تھے جو ان کی سمجھ سے بالا تر تھے ۔ وہ فلم سب ٹائٹل کے ساتھ دیکھ رہی تھیں ۔ سب ہنس رہے تھے ، جو بھی فلم دیکھ رہے تھے الگ الگ رد عمل ظاہر کررہے تھے ، لیکن دادی کے چہرے پر کوئی اثر ہی نہیں تھا ۔

اب جب دادی نے کوئی رد عمل نہیں دیا تو کیارا نے اپنی ماں کو میسیج کیا ۔ کیارا نے ان سے پوچھا کہ کیا کریں ؟ اس پر ماں نے جواب دیا کہ تم دادی کو یہ سین سمجھا دو ۔ اس کے بعد کیارا دادی کو سین سمجھانے لگی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دادی سے پوچھا آپ سمجھیں کیا ہوا ہے ؟ اس کے علاوہ انہیں کبھی خوشی کبھی غم گانے کا بجنا بھی سمجھ نہیں آیا تھا ۔ پھر میں کہا کہ اس سین میں لڑکی پورے کنبے کے سامنے آرگیزم کررہی ہوتی ہے ۔ اس پر دادی نے کہا کہ پہلے کنبہ کے سامنے اور اب پوری دنیا کے سامنے ۔ دادی کا یہ جواب سن کر میں حیران رہ گئی۔

Loading...