'اس اداکارہ نے کیا سنسنی خیز انکشاف: 'آڈیشن میں کہا گیا ریپ سین کرکے دکھاؤ

مانوی نے بتایا کہ وہ اس آڈیشن میں اپنی حفاظت کے بارے میں سوچ کر بری طرح ڈر گئی تھیں اور وہاں سے بچتے ہوئے بھاگیں۔ بتادیں کہ مانوی، ایوشمان کھرانہ کی آنے والی فلم "شبھ منگل زیادہ ساودھان" میں نظر آنے والی ہیں۔

Nov 14, 2019 03:01 PM IST | Updated on: Nov 14, 2019 03:47 PM IST
'اس اداکارہ نے کیا سنسنی خیز انکشاف: 'آڈیشن میں کہا گیا ریپ سین کرکے دکھاؤ

Image courtesy: Instagram maanvigagroo

بالی ووڈ میں گزشتہ سال میٹو کے تحت کئی خواتین نے اپنے ساتھ ہوئی بد سلوکیوں کی کہانیاں شیئر کیں۔ یوں تو کاسٹنگ کاؤچ ہمیشہ کی کہانیاں شیئر کیں۔ یوں تو کاسٹنگ کاؤچ ہمیشہ سے ہی بالی ووڈ میں ہوتا رہا ہے لیکن اب اس کی کئی کہانیاں سامنے آتی رہتی ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعے کا انکشاف فلم اجڑا چمن کی اداکارہ مانوی گرو نے کیا ہے۔ مانوی  نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے ایک آڈیشن میں بیحد عجیب و غریب ڈیمانڈ (مانگ) کی گئی۔

بتادیں کہ مانوی گرو فلم اجڑا چمن میں سنی سنگھ کے اپوزٹ نظر آئی تھیں۔ اس کے علاوہ وہ "ٹی وی ایف ٹرپلنگ"  اور  "فور مور شاٹس" جیسی ویب سیریز میں بھی نظر آچکی ہیں۔ مانوی نے اسپاٹ بوائے کو دئے انٹرویو میں اپنے ایک ایسے آڈیشن کے واقعے کا انکشاف کیا ہے۔  جب وہ انڈسٹری میں بالکل نئی تھیں۔ جب مانوی سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے ساتھ کبھی کاسٹنگ کاؤچ جیسا کوئی واقعہ پیش آیا ہے، اس پر مانوی گرو نے بتایا کہ "کاسٹنگ کاؤچ تو نہیں لیکن مجھے یاد ہے کہ میں ایک آڈیشن سے بھاگی تھی جس میں مجھے میرے ساتھ بیٹھے دو آدمیوں کے ساتھ ریپ کی کوشش کا ایک سین کرنے کو کہا گیا تھا۔ یہ آفس بڑا عجیب تھا۔ جسے وہ اپنا آفس کہہ رہے تھے اس ّفس میں ایک بیڈ بھی تھا"۔

مانوی نے بتایا کہ وہ اس آڈیشن میں اپنی حفاظت کے بارے میں سوچ کر بری طرح  ڈر گئی تھیں اور وہاں سے بچتے ہوئے بھاگیں۔ بتادیں کہ مانوی گرو فلم "اجڑا چمن" سے بھی دوری بنانے والی تھیں۔ دراصل اس فلم کیلئے انہیں 15 کلو وزن بڑھانے کو کہا گیا لیکن مانوی گرو یہ کرنے کو تیار نہیں تھیں۔ دراصل اسی دوران وہ دو اور پروجیکٹس کر رہی تھیں لیکن بعد میں اس فلم کیلئے انہوں نے باڈی سوٹ پہنا اورفلم کی۔ مانوی، ایوشمان کھرانہ کی آنے والی فلم "شبھ منگل زیادہ ساودھان"  میں نظر آنے والی ہیں۔

Loading...

Loading...