مشہورڈائریکٹرکواپنی ہی بیٹی سے کس کرنے پرملی تھی جان سے مارنے کی دھمکی، پھرکرنا پڑا یہ کام

مہیش بھٹ نے سارانش، سر، سڑک، عاشقی اور زخم جیسی فلمیں دی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ان کی فلموں سے زیادہ ان کی نجی زندگی پر چرچا ہوتی ہے۔ آج ہم آپ کو ان کی زندگی سے جڑے ایک ایسے ہی قصے کے بارے میں بتانے والے ہیں

Sep 20, 2019 02:12 PM IST | Updated on: Sep 20, 2019 02:12 PM IST
مشہورڈائریکٹرکواپنی ہی بیٹی سے کس کرنے پرملی تھی جان سے مارنے کی دھمکی، پھرکرنا پڑا یہ کام

ایک تصویر سامنے آئی تھی جس میں مہیش بھٹ پوجا بھٹ کو لپ کس کرتے نظر آرہے ہیں۔(تصویر:نیوز18ہندی)۔

بالی ووڈ اور کنٹروورسی کا پرانا ساتھ رہا ہے۔ اس بار میں ہم بات کر رہے ہیں کنٹروورسی کنگ مہیش بھٹ کی۔ مہیش بھٹ کی آج سالگرہ ہے، وہ 20 ستمبر 1948ء کوممبئی میں پیداہوئے تھے۔ مہیش بھٹ نے سارانش، سر، سڑک، عاشقی اور زخم جیسی فلمیں دی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ان کی فلموں سے زیادہ ان کی نجی زندگی پر چرچا ہوتی ہے۔ آج ہم آپ کو ان کی زندگی سے جڑے ایک ایسے ہی قصے کے بارے میں بتانے والے ہیں۔ دراصل نوے کی دہائی میں ایک تصویر سامنے آئی تھی جس میں مہیش بھٹ پوجا بھٹ کو لپ کس کرتے نظر آرہے ہیں۔

ان کی اس تصویر سے فینس اور عام لوگوں کے درمیان ہنگامہ مچ گیا تھا۔ اس تصویر نے اتنا طول پکڑا کہ مہیش بھٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جانے لگی۔ لوگوں نے ان پر  ہندوستانی تہذیب کو خراب کرنے اور سماج میں گندگی پھیلانے کے الزام لگائے۔۔

جب مہیش بھٹ کی ہر طرف سے مذمت ہونے لگی تو انہوں نے بیان دیا کہ یہ تصویر جھوٹی ہے اور انہوں نے ایسی کوئی تصویرنہیں کھنچوائی ہے۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس تصویر کے سامنے آنے سے  کچھ وقت پہلے ہی مہیش بھٹ نے پوجا بھٹ سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ مہیش کے مطابق پوجا اگر ان کی بیٹی نہیں ہوتی تو وہ ان سے شادی کرتے۔

Loading...

واضح رہے کہ مہیش بھٹ نے 20 سال کی عمر میں لارین برائٹ سے شادی کی تھی۔ شادی کے کچھ وقت بعد لارین نے اپنا نام بدل کر کرن بھٹ کر لیا تھا۔ اس شادی سے ان کے دو بچے ہوئے پوجا بھٹ اور راہل بھٹ لیکن یہ شادی ٹک نہیں پائی اس شادی کی ٹوٹنے سبب تھا پروین بوبی اور مہیش بھٹ کا افیئر۔ مگر پروین کی بیماری کی وجہ سے مہیش ان سے الگ ہوگئے اور اپنی بیوی کے پاس لوٹ گئے۔

 

Loading...