بالی ووڈ اداکارہ کا چھلکا درد ، کہا : صرف سیکسی اور شراب تھامے خاتون کے ہی ملتے ہیں رول

حال ہی میں ایک انٹرویو میں ماہی نے اپنے کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلموں میں زیادہ تر سیکسی یا بار گرل کے کردار آفر کئے جاتے ہیں ۔

Jul 16, 2019 08:49 PM IST | Updated on: Jul 16, 2019 08:50 PM IST
بالی ووڈ اداکارہ کا چھلکا درد ، کہا : صرف سیکسی اور شراب تھامے خاتون کے ہی ملتے ہیں رول

بالی ووڈ اداکارہ کا چھلکا درد ، کہا : صرف سیکسی اور شراب تھامے خاتون کے ہی ملتے ہیں رول

بالی ووڈ میں صاحب بیوی اور غلام ، دیو ڈی جیسی فلموں میں اپنے اداکارہ کا لوہا منواچکی اداکارہ ماہی گل بھلے ہی ناظرین کے دل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہوں ، لیکن اداکارہ کو اپنے کیرئیر میں ایک ملال بھی ستا رہا ہے ۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ماہی نے اپنے اس درد اور انڈسٹری سے شکایت کے بارے میں بتایا ۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں ماہی نے اپنے کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فلموں میں زیادہ تر سیکسی یا بار گرل کے کردار آفر کئے جاتے ہیں ۔ ماہی نے کہا کہ مجھے اکثر اس وقت ہی یاد کیا جاتا ہے ، جب فلم میں کسی کال گرل یا شراب تھامے خاتون کا کردار ہو ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں صاحب بیوی اور گینگسٹر جیسے کردار آفر ہوتے رہتے ہیں ، لیکن اب وہ ایسے کردار نہیں کرنا چاہتی ہیں ۔

Loading...

بات چیت کے دوران ماہی نے کہا کہ بالی ووڈ میں انہیں کام کرتے ہوئے ایک طویل عرصہ ہوچکا ہے ، لیکن ان کو ابھی تک ویسا موقع نہیں ملا ، جس کی ان کو تلاش ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے انڈسٹری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ میں کئی بڑے گھر کے لوگ ہیں اور ایسا ضروری نہیں ہے کہ وہ اچھے اداکار ہوں ۔ وہیں انہوں نے کہا کہ میرے کیریئر کو ٹائپ کاسٹ کردیا گیا ہے ۔

فلموں کی بات کریں تو ماہی جلد ہی فلم فیملی آف ٹھاگر گنج میں نظر آنے والی ہیں ۔ فلم میں ان کے ساتھ جمی شیرگل ، سوربھ شکلا اور منوج پاہوا جیسے سینئر فنکار موجود ہیں ۔ فلم 19 جولائی کو ریلیز ہوگی ۔

Loading...