اداکارہ نے 46 کی عمر میں بکنی تصویروں سے انٹرنیٹ پر مچائی سنسنی، 11 سال چھوٹے اداکار کو کر رہی ہیں ڈیٹ

ملائکہ اروڑہ اکثر ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بکنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ کئی تصویروں کیلئے وہ ٹرول بھی ہوچکی ہیں لیکن وہ ان سب کی پرواہ نہیں کرتیں۔ ملائکہ کا یہ بے باک انداز انہیں سب سے الگ بناتا ہے۔

Oct 23, 2019 09:18 AM IST | Updated on: Oct 23, 2019 11:31 AM IST
اداکارہ نے 46 کی عمر میں بکنی تصویروں سے انٹرنیٹ پر مچائی سنسنی، 11 سال چھوٹے اداکار کو کر رہی ہیں ڈیٹ

ملائکہ اروڑہ

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکاراؤں کی بات آتی ہے تو اداکاری کے ساتھ۔ساتھ ان کی بولڈنیس اور بے باکی پر بھی لوگوں کی خاص نظر رہتی ہے۔ انڈسٹری میں ایسی کئی اداکارائیں ہیں جو اپنی بولڈنیس کی وجہ سے سرخیوں  میں بنی رہتی ہیں۔ لیکن ان سب میں اداکارہ ملائکہ اورڑہ کی پہچان ذرا کچھ الگ ہٹ کے ہے۔ ملائکہ آج اپنا 46واں یوم پیدائش منارہی ہیں۔ وہ بھلے ہی 46 سال کی ہوگئی ہوں لیکن آج بھی وہ فلمی دنیا کی کئی نئی اداکاراؤں کو بھی زبردست ٹکر دے سکتی ہیں۔ ملائکہ اروڑہ اتنی فٹ ہیں کہ آج بھی وہ بکنی پہننے سے ذرا بھی نہیں ہچکتی ہیں۔

ملائکہ اروڑہ اکثر ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بکنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ کئی تصویروں کیلئے وہ ٹرول بھی ہوچکی ہیں لیکن وہ ان سب کی پرواہ نہیں کرتیں۔ ملائکہ کا یہ بے باک انداز انہیں سب سے الگ بناتا ہے۔ وہیں دوسری طرف وہ اپنی نجی زندگی کو لیکر بھی میڈیا سے کچھ نہیں چھپاتی ہیں۔

<br بتا دیں کہ سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے طلاق کے بعد وہ اداکار ارجن کپور کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ اس بارے میں ملائکہ اروڑہ کئی مرتبہ انٹرویوز میں کھل کر بات کر چکی ہیں۔ ملائکہ اروڑہ ، ارجن کپور سے 11 سال بڑی ہیں۔ اس بات کو لیکر انہیں ٹرول ہونا پڑا لیکن انہوں نے ان ٹرولرس کو منھ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے عمر کے فاصلے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اداکارہ ملائکہ اروڑہ اور اداکار ارجن کپور

Loading...

واضح رہے کہ ملائکہ اروڑہ نے اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ارباز خان سے شادی کی تھی۔ دونوں کی ملاقات ایک کافی ایڈ شوٹنگ کے وقت ہوئی تھی۔ حالانکہ 19 سالوں بعد دونوں الگ ہوگئے۔ ان دونوں کا ایک بیٹا ہے۔

انیس سال بعد ٹوٹی تھی بالی ووڈ کے اس مشہور اداکار کی شادی ، مل گئی 22 سال چھوٹی گرل فرینڈ

ملائکہ اور ارباز خان کے رشتے شادی ٹوٹنے کے بعد بھی کافی اچھے ہیں۔  دونوں جب بھی ایک دوسرے کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ہمیشہ بیحد اطمینان رکھتے ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ بالی ووڈ کی اس مشہور جوڑی ملائکہ اروڑہ اور ارباز خان نے 2017 میں ایک دوسرے سے طلاق لے لی تھی ۔ شادی کے 18 سال بعد دونوں کے رشتے میں کرواہٹ آگئی تھی اور اس وجہ سے دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا ۔

Loading...