بیٹے کے ساتھ ریویلنگ ڈریس میں نظر آئیں بالی ووڈ کی اداکارہ ملائیکہ اروڑہ ، لوگوں نے جم کر دیا ٹرول

بالی ووڈ کی سب سے بولڈ اداکاراوں کی فہرست میں شامل ملائیکہ اروڑہ آئے دن سرخیوں میں بنی رہتی ہیں ۔ گزشتہ دنوں ارجن کپور کے ساتھ رشتے کو لے کر وہ زبردست سرخیوں میں رہیں۔

Jun 16, 2019 11:32 PM IST | Updated on: Jun 16, 2019 11:32 PM IST
بیٹے کے ساتھ ریویلنگ ڈریس میں نظر آئیں بالی ووڈ کی اداکارہ ملائیکہ اروڑہ ، لوگوں نے جم کر دیا ٹرول

بیٹے کے ساتھ ریویلنگ ڈریس میں نظر آئیں بالی ووڈ کی اداکارہ ملائیکہ اروڑہ

بالی ووڈ کی سب سے بولڈ اداکاراوں کی فہرست میں شامل ملائیکہ اروڑہ آئے دن سرخیوں میں بنی رہتی ہیں ۔ گزشتہ دنوں ارجن کپور کے ساتھ رشتے کو لے کر وہ زبردست سرخیوں میں رہیں۔ قیاس تو یہاں تک لگائے گئے کہ ان دونوں کی شادی ہونے جارہی ہے ۔ حالانکہ بعد میں دونوں نے شادی کی خبروں کو مسترد کردیا ۔ وہیں اب حال ہی میں ملائیکہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔ ان تصویروں میں ملائیکہ اپنے 16 سالہ بیٹے ارہان کے ساتھ نظر آرہی ہیں ۔ جیسے ہی یہ تصویریں سامنے آئیں ویسے ہی ملائیکہ ٹرولس کے نشانے پر آگئیں ۔

حال ہی میں ملائیکہ ممبئی کے ایک ریسٹورینٹ کے باہر اپنے بیٹے ارہان کے ساتھ نظر آئیں ۔ اس دوران ہمیشہ کی طرح اسٹائلش اور خوبصورت نظر آئیں ملائیکہ نے ایک سفید رنگ کی اسٹریپ ڈریس پہن رکھی تھی ۔ ملائیکہ کی یہ ڈریس سوشل میڈیا پر کئی لوگوں کو پسند نہیں آئی اور اس کو لے کر بھدے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔

Loading...

کسی نے ارجن کپور کا نام لے کر ملائیکہ پر تبصرہ کیا تو کسی نے انہیں صحیح طریقہ سے کپڑے پہننے کا مشورہ دے ڈالا ۔ ایک یوزر نے تبصرے میں لکھا کہ کم سے کم اپنے بیٹے کے سامنے تو مناسب کپڑے پہن لیا کریں ۔ حالانکہ کئی لوگوں نے ملائیکہ کی تعریفوں کے پل بھی باندھے ۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب ملائیکہ ٹرولس کے نشانے پر آئی ہیں ۔ اس سے پہلے بھی وہ اپنے ہاٹ فوٹو شوٹ کی وجہ سے کئی مرتبہ سرخیوں میں رہ چکی ہیں ۔ حالانکہ بالی ووڈ کی یہ اسٹائل ڈیوا ٹرولس کی کبھی پرواہ نہیں کرتی ہیں ۔

Loading...