شادی کے بعد پہلی مرتبہ اس فلم میں ساتھ نظر آئیں گے رنویرسنگھ ۔ دیپکاپاڈوکون

Jun 11, 2019 09:30 PM IST | Updated on: Jun 11, 2019 09:30 PM IST
شادی کے بعد پہلی مرتبہ اس فلم میں ساتھ نظر آئیں گے رنویرسنگھ ۔ دیپکاپاڈوکون

اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دیپیکا پادوکون

مشہور اداکار رنویرسنگھ اور دیپیکا پاڈوکون کی سپرہٹ جوڑی ایک بار پھر پردہ پرساتھ نظر آسکتی ہے۔ گولیوں کی راس لیلا۔ رام لیلا،باجی راؤ مستانی اور پدماوت جیسی بلاک بسٹر ہٹ فلمیں دینے کے بعد رنویر سنگھ اور دیپیکا پاڈوکون کی جوڑی ایک بار پھرفلم میں ساتھ  نظر آنے والی  ہے۔ تیاریاں زبردست چل رہی ہیں اور اب دیپکا بھی رنویر اینڈ ٹیم کو جوائن کرنے لندن پہنچ گئی ہیں۔ ہم  رنویر سنگھ کی آنے والی فلم '83'  کی  بات  کر  رہے  ہیں۔  اس  فلم  میں  رنویر سنگھ  لیجینڈری  کرکٹر  کپل  دیو  کے  کردار  میں  نظر آنے  والے  ہیں۔  دیپکا  اس  فلم  میں  کپل  دیو  کی  بیوی  کے  کردار میں نظرآئیں گی۔

ایسی خبریں ہیں کہ دیپکا فلم سے منسلک ہوچکی ہیں ۔ان دنوں وہ فلم چھپاک میں کام کررہی ہیں اور ساتھ ہی ’83‘ کےلئے بھی وقت نکالنےکی کوشش کررہی ہیں۔ چھپاک ان کےلئے ایک جذباتی سفر رہا ہے جس میں وہ تیزاب کے حملے سے متاثر ایک لڑکی کا رول ادا کررہی ہیں۔’83‘ میں بھلے ہی دیپیکا کیمیو رول میں ہیں لیکن وہ بے صبری سے اس پروجیکٹ سے جڑنا چاہتی ہیں۔

یہ فلم 1983ورلڈ کپ میں ہندوستان کی تاریخی جیت کی کہانی پیش کرے گی۔ فلم میں رنویر کپِل دیو کا کردار ادا کریں گے۔یہ فلم 10اپریل ،2020کو ریلیز ہوسکتی ہے۔

Loading...

(نیوز ایجنسی یو این آئی کے انپٹ کے ساتھ)

 

Loading...