شرمناک انکشاف: شویتا تیواری کا شوہر سوتیلی بیٹی کو دکھاتا تھا فحش تصویریں: ڈی سی پی

ڈی سی پی پرنیہ اشوک نے بتایا کہ پولیس کو ملی شکایت کےمطابق شویتا تیواری کے شوہر ابھینو کوہلی پر الزام ہے کہ 2017 سے 2019 کے درمیان انہوں نے اپنی سوتیلی بیٹی متاثرہ کو فحش تصویریں دکھائی ہیں اور فحش کمینٹ بھی کئے ہیں۔

Aug 16, 2019 06:05 PM IST | Updated on: Aug 16, 2019 06:05 PM IST
شرمناک انکشاف: شویتا تیواری کا شوہر سوتیلی بیٹی کو دکھاتا تھا فحش تصویریں: ڈی سی پی

شویتا تیواری اور انکے شوہر ابھینو کوہلی کی فائل فوٹو۔(نیوز18)۔

سپر ہٹ ٹی وی شو کسوٹی زندگی کی سیزن 1 فیم شویتا تیواری ایک مرتبہ پھر سے گھریلو تشدد کا شکار ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ شویتا تیواری نے اپنے شوہر ابھینو کوہلی پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا ہے۔ شکایت ملنے کے بعد ممبئی پولیس  نے کارروائی کرتے ہوئے شویتا تیواری کے شوہرابھینو کو گرفتار کرلیا ہے۔ شویتا کا الزام ہے کہ ابھینو ان کی بیٹی پلک کے ساتھ مارپیٹ بھی کی ہے۔ اس درمیان  ماں۔بیٹی کو پولیس تھانے کے باہر بھی دیکھا گیا۔ وہ دونوں روتے ہوئے نظر آئیں۔ ڈی سی پی پرنیہ اشوک نے بتایا کہ پولیس کو ملی شکایت کےمطابق شویتا تیواری کے شوہر ابھینو کوہلی پر الزام ہے کہ 2017 سے 2019 کے درمیان انہوں نے اپنی سوتیلی بیٹی متاثرہ کو فحش تصویریں دکھائی ہیں اور فحش کمینٹ بھی کئے ہیں۔

श्वेता तिवारी की बेटी बोली- सौतेले पिता करते हैं भद्दे कमेंट्स

متاثرہ نے یہ بات اپنی ماں شویتتا تیواری کو بتائی۔ اس کے بعد شویتا نے ممبئی کے سمتا نگر پولیس تھانے میں 11 اگست 2019 کو شکایت درج کرادی۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد ممبئی پولیس نے ملزم ابھینو کوہلی کو گرفتار کر لیا ہے۔ جس کے بعد انہیں 15 ہزارکےبانڈ ادا کرنے کے بعد ضمانت پر رہائی ملی گئی ہے۔  کوہلی کو بوری ولی کورٹ میں بھی پیش کیا گیا۔ سمتا نگر پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

قابل غور ہے کہ یہ معاملہ 12 اگست سے چرچا میں ہے اور اس بارے میں مختلف رپورٹس سامنے آ رہی ہیں۔ انہیں میں سے کچھ فرضی رپورٹس کی حقیقت سامنے لانے کیلئے شویتا کی بیٹی پلک تیورای نے چپی توڑتے ہوئے انسٹاگرام کے ذریعے اپنی بات رکھی ہے۔

Loading...

بالی ووڈ اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی بولی۔ سوتیلے والد کرتے ہیں بھدے کمینٹس

پلک نے لکھا 'سب سے پہلے میں ان لوگوں کا شکریہ اداکرنا چاہوں گی جنہوں نے فکرظاہر کی اور مدد کیلئے ہم تک پہنچے۔ اب میں اپنی طرف سے کچھ چیزیں صاف کرنا چاہتی ہوں۔ میڈیا کے پاس فیکٹ نہیں ہیں اور ہوں گے بھی نہیں۔ میں پلک تیواری کئی موقعوں پر گھریلو تشدد کا شکار ہوئی ہوں۔ میری ماں گھریلو تشدد متاثر نہیں ہے۔ شکایت درج کرانے والے دن سے پہلے کبھی انہوں نے ماں پر ہاتھ نہیں اٹھایا تھا۔ بطور ریڈر یہ بھول جانا کافی آسان ہوتا ہے کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا چھپا ہے یہ آپ نہیں جانتے۔ میری ماں نے اپنی دو شادیوں میں کتنا صبر دکھایا ہے۔ آپ میں سے کئی لوگوں نے خوش قسمتی سے ایسے حالاتوں کا سامنا نہیں کیا ہوگا۔ اس لئے آپ کو ایسے حالات پر کمینٹ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے'۔

photo

پلک نے لکھا، 'ابھینو کوہلی نے کبھی مجھے غلط طریقے سے نہیں چھوا۔ انہوں نے میرا جنسی استحصال نہیں کیا۔ ایسی خبریں پھیلانے سے پہلے اور ان پر یقین کرنے سے پہلے یہ ضروری ہے کہ آپ صحیح فیکٹ جان لیں۔

وہ مسلسل مجھ پر ڈسٹربنگ کمینٹ کرتے تھے ایسے جو کہ کوئی اور خاتون سنے تو وہ بھی شرمندگی محسوس کرے۔ آپ اس طرح کی باتیں اپنے والس سے سننے کی امید نہیں رکھتے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ہماری زندگی دیکھ کر اخباروں میں خبریں دیکھ کرآپ ہمارے اسٹرگل کے بارے میں جان لیتے ہیں لیکن اتنا نہیں جان پاتے کہ اس پر کمینٹ کریں'۔

Shweta Tiwari's Ex, Raja Chaudhary Talks About Palak's Bold Step Of Writing An Open Letter

بتادیں کہ ا س معاملے پر شویتا تیواری کے پہلے شوہر راجہ چودھری کا بیان بھی آچکا ہے۔ جب اس بارے میں ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے  کہا مجھے میڈیا کے ذریعے اس بارے میں اطلاع ملی۔ میری پلک سے بات ہوئی ہے۔ اس نے کہا کہا فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ میں ٹھیک ہوں۔ ایک باپ کے طور پر میرے لئے یہ بات پریشان کرنے والی بات ہے۔

Loading...