اس اداکارہ کو ملا دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ڈائمنڈ، قیمت جان کرآپ رہ جائیں گے حیران

تمنا بھاٹیا کی اداکاری سے چرنجیوی کی بہواور رام چرن کی اہلیہ اتنی متاثرہوئی ہیں کہ انہوں نےتمنا بھاٹیا کودنیا کے سب سے مہنگےاورقیمتی ہیروں میں سےایک تحفہ دیا ہے۔ اس ہیرے کی قیمت جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

Oct 08, 2019 08:03 PM IST | Updated on: Oct 08, 2019 08:03 PM IST
اس اداکارہ کو ملا دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ڈائمنڈ، قیمت جان کرآپ رہ جائیں گے حیران

تمنا بھاٹیا کو ملا دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ڈائمنڈ

ممبئی: جنوب کےسپراسٹارچرنجیوی کی فلم 'سیرا نرسمہا ریڈی' ان دنوں باکس آفس پرکمال کررہی ہے۔ اس فلم میں اداکارہ تمنا بھاٹیا بھی اہم کردارمیں نظرآرہی ہیں۔ تمنا بھاٹیا کی اداکاری سے چرنجیوی کی بہواور رام چرن کی اہلیہ اتنی متاثرہوئی ہیں کہ انہوں نے تمنا بھاٹیا کودنیا کے سب سے مہنگے اورقیمتی ہیروں میں سےایک تحفہ دیا ہے۔ اس ہیرے کی قیمت جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ تمنا کوتحفےمیں ملا یہ ہیرا دنیا کا پانچواں سب سے بڑا بلیک ڈائمنڈ ہے، جس کی قیمت تقریباً دو کروڑروپئے ہے۔

اس فلم میں تمنا بھاٹیا نےلکشمی کا کردارنبھایا ہے، جوچرنجیوی یعنی نرسمہا ریڈی کی ہیروئن ہیں۔ یہ فلم دواکتوبرکوریلیزہوئی ہے۔ چرنجیوی بھی اس فلم میں تمنا بھاٹیا کی تعریف کرتے رہے ہیں۔ ایسے میں چرنجیوی کے بیٹے رام چرن کی بیوی اپاسنا کونیڈیلا نےتمنا بھاٹیا کویہ ہیرا تحفہ میں دیا ہے۔

اپاسنا کونیڈیلا نےاپنے ٹوئٹرپرتمنا بھاٹیا اوران کے اس ہیروکی تصویرشیئرکی ہے۔ انہوں نے اسےکیپشن دیا 'سپرتمنا کےلئےمسزپروڈیوسرکی طرف سے ایک تحفہ۔ بہت مس کررہی ہوں، پھرجلدی ملنا'۔ حالانکہ نا تمنا بھاٹیا نےاورنہ ہی اپاسنا نےاس ہیرے کی قیمت کا انکشاف کیا ہے۔ واضح رہےکہ اس فلم کی ہدایت کاری سریندرریڈی نےکی ہے اورچرنجیوی کے بیٹے رام چرن نےاسے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم میں امیتابھ بچن بھی کیمیوکرتے نظرآئے تھے۔

Loading...