خون میں لت پت اور انتہائی درد کے باوجود نیویارک فیشن شو میں پہنچی بالی ووڈ کی یہ ہاٹ اداکارہ ، جانیں کیوں

اکثر اپنی لو لائف کیلئے سرخیوں میں رہنے والی بالی ووڈ کی ہاٹ اداکارہ نرگس فاخری کو چوٹ لگ گئی ہے ۔

Sep 13, 2019 08:22 PM IST | Updated on: Sep 13, 2019 08:39 PM IST
خون میں لت پت اور انتہائی درد کے باوجود نیویارک فیشن شو میں پہنچی بالی ووڈ کی یہ ہاٹ اداکارہ ، جانیں کیوں

خون میں لت پت اور انتہائی درد کے باوجود نیویارک فیشن شو میں پہنچی بالی ووڈ کی یہ اداکارہ

اکثر اپنی لو لائف کیلئے سرخیوں میں رہنے والی بالی ووڈ کی ہاٹ اداکارہ نرگس فاخری کو چوٹ لگ گئی ہے ۔ اسپاٹ بوائے کی خبر کے مطابق گزشتہ دنوں وہ نیویارک میں سڑک پر چلتے ہوئے گر گئی تھیں ، جس میں ان کے پیروں میں چوٹ لگ گئی ۔ حالانکہ خون میں لت پت نرگس فاخری ابتدائی علاج کے بعد درد میں ہی نیویارک فیشن ویک میں شرکت کیلئے پہنچ گئیں ۔ نرگس فاخری کا یہ جذبہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنے کام میں کوئی لاپروائی نہیں برتتی ہیں ۔

حال ہی میں نرگس نے ایک اسٹینڈ اپ کامیڈین کے طور پر بھی اپنی شروعات کی ہے ، جس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا ہے ۔ اس نے لکھا ہے کہ یہ میرا پہلا کامیڈی سیٹ ہے ، مجھے لوگوں کے سامنے اسٹیج پر کھڑے ہونے میں ڈر لگتا ہے ، میں نے اس ڈر پر قابو پانے اور خود اعتمادی میں اضافہ کیلئے کامیڈی کلاسیز لینی بھی شروع کی ہے ۔ میرا یوم پیدائش قریب آرہا ہے ، میں ان چیزوں کی ایک فہرست بنانا چاہتی ہوں جو مجھے ڈراتی ہیں تاکہ میں ڈر کو ہرا سکوں ۔ اسی وجہ سے آپ کے ساتھ میں یہ ویڈیو شیئر کررہی ہوں ۔ امید ہے کہ آپ اس کو پسند کریں گے ۔

Loading...

خیال رہے کہ نیویارک فیشن ویک میں ریڈ کارپیٹ پر ملک و بیرون ملک کے کئی مشہور سلیبریٹی نے اپنا جلوہ بکھیرا ۔ اس موقع پر ہندوستان کی مشہور اداکارہ کیرتی سینن اور پرینکا چوپڑا نے بھی اپنے جلوے بکھیرے ۔ پرینکا تو پہلے بھی کئی مرتبہ نیویارک فیشن ویک کا حصہ بن چکی ہیں ، لیکن کیرتی کیلئے یہ پہلا موقع تھا جب انہوں نے نیویارک فیشن ویک میں شرکت کی ۔ ہندوستان کی یہ دونوں ہی اداکارائیں کافی حسین اور دلکش نظر آرہی تھیں ۔

Loading...