اس اداکارہ نے لڑکی کے ساتھ کرایا انٹیمیٹ فوٹوشوٹ، لگ گئی پابندی

نیتو چندرا صرف گلیمرس ہی نہیں اپنے ایکشن اوتار کو لیکر بھی پہچانی جاتی ہیں۔ سال 1997 میں ورلڈ تائیکوانڈوچیمپئن شپ ہانگ کانگ میں نیتو ہندستان کا نام اونچا کر چکی ہیں،۔

Jun 20, 2019 10:45 AM IST | Updated on: Jun 20, 2019 10:46 AM IST
اس اداکارہ نے لڑکی کے ساتھ کرایا انٹیمیٹ فوٹوشوٹ، لگ گئی پابندی

نیتو چندرا

اپنی بولڈنیس اور بے باکی کیلئے پہچانی جانے والی اداکارہ اور ماڈل نیتو چندرا آج اپنا 35واں یوم پیدائش منارہی ہیں۔ نیتو چندرا صرف گلیمرس ہی نہیں اپنے ایکشن اوتار کو لیکر بھی پہچانی جاتی ہیں۔ سال 1997 میں ورلڈ تائیکوانڈوچیمپئن شپ ہانگ کانگ میں نیتو ہندستان کا نام اونچا کر چکی ہیں،۔ نیتو اپنی فلموں میں تو کچھ خاص کمال نہیں کر سکیں لیکن ان کی بولڈ تصویریں زبردست سرخیاں بٹور چکی ہیں۔ آج ہم  آپ کو نیتو چندرا کی اس بکنی تصویر کا قصہ بتائیں گے جسے لیکر ایسا تنازعہ چھڑا تھا کہ اس فوٹو شوٹ کو ہی بند کردیا گیا تھا۔۔

نیتو نے سالوں پہلے بکنی میں کریشکا گپتا نام کی ماڈل کے ساتھ انٹیمیٹ فوٹوشوٹ کروایا تھا۔ یہ فوٹوشوٹ ایک میگزین این مین میگزین کیلئے تھا۔ جو ہوٹل کی لابی میں شوٹ کیا گیاتھا۔ اس بولڈ فوٹوشوٹ میں کچھ لوگوں کو تصویریں کافی قابل اعتراض لگیں۔ فوٹو شوٹ کو لیکر تنازع ایسا بڑھا کہ کئی سیاسی پارٹیوں نے بھی اس کی مخالفت کرنا شروع کردیا۔۔

بڑھتے تنازعہ کو دہکھتے ہوئے اس فوٹو شوٹ پر پابندی لگا دی گئی۔ وہیں میگزین نے بھی یہ تصویریں واپس لے لی تھیں۔۔

Loading...

نیتو چندرا نے بالی ووڈ میں 2005 میں آئی فلم 'گرم مصالحہ'  سے  ڈیبیوکیا  تھا۔  اس  کے  علاوہ  نیتو اپنی لو لائف کو لیکر بھی سرخیوں میں رہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کافی وقت تک اداکاررندیپ ہڈا کو ڈیٹ کیا۔ بعد میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔ حالانکہ نیتو چندرا نے اس معاملے میں کبھی کوئی آفیشیل بیان دیا تھا۔۔۔

Loading...