پرینکا چوپڑا نے نک جونس کے ساتھ کیا یہ کام: ویڈیو ہوا سوشل پروائرل: دیکھیں

پرینکا نے نک کے لئے نہ صرف ایک شاندار پلان سرپرائز کیا بلکہ سوشل میڈیا پر ایک رومانٹک ویڈیو بھی شیئر کیا۔

Sep 18, 2019 10:33 AM IST | Updated on: Sep 18, 2019 10:33 AM IST
پرینکا چوپڑا نے نک جونس کے ساتھ کیا یہ کام: ویڈیو ہوا سوشل پروائرل: دیکھیں

پرینکا چوپڑا۔ نک جونس

نک جونس کا 27 واں یوم پیدائش بیحد خاص رہا۔ شادی کے بعد پرینکا کے ساتھ نک کا یہ پہلا یوم پیدائش تھا۔ پرینکا نے اسے یادگار بنانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا۔ انہوں نے نک کےلئے نہ صرف ایک شاندار پلان سرپرائز کیا بلکہ سوشل میڈیا پر ایک رومانٹک ویڈیو بھی شیئر کیا۔ ان سب کے علاوہ سوشل میڈیا پر ایک انسائڈ ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ پرینکا نک کو دیسی رنگ میں رنگنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتیں۔ گھر میں ہونے والی پارٹی میں وہ بالی ووڈ کے گانے بھی بجاتی ہیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہورہا ویڈیو نک کے  بھائی کیون جونس کی بیوی ڈینیل جونس نے شیئر کیا۔ اس ویڈیو میں نک اور پرینکا بالی ووڈ کے’ سنگھم‘ اجے دیوگن کے گانے ہولی ہولی گدے وچ پر ٹھمکے لگاتے نظر آرہے ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ نک پرینکا کا اسٹائل کرتے ہوئے ڈانس کرنا شروع کرتے ہیں لیکن جلد ہی رک جاتے ہیں۔ وہیں پرینکا ان کے اسٹائل پر ہنستے ہوئے ڈانس جاری رکھتی ہیں۔ ناچتے ہوئے پرینکا کی ہنسی بند نہں ہوتی۔ یہاں تک کہ انسٹاگرام پر کمینٹ کرتے ہوئے بھی امیزنگ کے ساتھ ہاہا بھی لکھا۔

Loading...

View this post on Instagram

happy birthday @nickjonas! love you and your dance moves so much! ❤️

A post shared by 💋Danielle💋 (@daniellejonas) on Sep 16, 2019 at 6:04pm PDT

Loading...