نصرت جہاں نے شوہر نکھل جین کے ساتھ شیئر کیں رومانٹک تصویریں

Nov 16, 2019 04:11 PM IST | Updated on: Nov 16, 2019 04:15 PM IST
نصرت جہاں نے شوہر نکھل جین کے ساتھ شیئر کیں رومانٹک تصویریں

اداکارہ سے ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ بنیں نصرت جہاں آئے دن کسی نہ کسی وجوہات سے سرخیوں میں بنی ہی رہتی ہیں۔ نصرت سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو ہیں اور یہیں سے وہ چرچا کا موضوع بنی رہتی ہیں۔ کبھی وہ تعریفیں حاصل کرتی ہیں تو کبھی اپنی تصویروں کو لیکر ٹرول بھی ہوجاتی ہیں۔ اکثر ہی نصرت سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ کچھ ہی دن پہلے ہی نصرت جہاں نے کرواچوتھ کے موقع پر بھی اپنی بیحد خوبصورت تصویریں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔ دراصل نصرت جہاں کی اب سوشل میڈیا یعنی ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویریں دیکھنے کو ملی ہیں جو کافی وائرل بھی ہورہی ہیں۔

نصرت جہاں ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہیں۔ آج کل وہ اپنے شوہر نکھل جین کے ساٹھ کوالٹی وقت گزار رہی ہیں۔ نصرت جہاں نے اس کوالٹی وقت کی تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ ان میں وہ بیحد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

نصرت جہاں نےانستاگرام پر اپنے شوہر نکھل جین کے ساتھ رومانٹک تصویرین ڈالی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہے، "اور اچانک سارے پیار بھرے گانے تمہارے لئے"۔۔۔ وہ وقت جب مجھے تمہاری ضرورت ہوتی ہے؟ ابھی اور ہمیشہ'۔۔۔

Loading...

View this post on Instagram

And suddenly all the love songs were about u.. times when I need u..?? Now and forever.. @nikhiljain09

A post shared by Nusrat (@nusratchirps) on

نصرت جہاں ان تصویروں میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ وہ اس دوران ویسٹرن لُک میں نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے اس دوران مسٹرڈ پیلا افغانی پلازو پہنا ہے۔

ساتھ ہی پیلا اوور کوٹ اور کالا ہائی نیک پہنے ہوئے ہیں۔

بتادیں کہ نصرت کی یہ تصویریں کسی پہاڑی علاقے کی ہیں۔ نصرت اس دوران لیدر کے کالے بوٹ پہنے ہوئے ہیں۔، ساتھ ہی کانوں میں خوبصورت ایئر رنگ ہیں۔ شوہر نکھل ین کیزوئل لُک میں ہیں۔

Loading...