پاکستانی اداکار کی بیوی نے بھی اٹھایا قرآن، کہا۔ گرل فرینڈ کو فون لگا کر مجھے دیتا تھا جسمانی اذیت

پاکستانی اداکار محسن عباس حیدر کی بیوی فاطمہ کا کہنا ہے کہ اپنی گرل فرینڈ کو سنانے کیلئے وہ مجھے ہمیشہ اس سے فون پر بات کرتے ہوئے گندی۔گندی گالیاں دیتاااور کئی مرتبہ وہ فون لگانے کے بعد مجھے جسمانی اذیت دیتا تھا۔

Jul 23, 2019 02:17 PM IST | Updated on: Jul 23, 2019 04:39 PM IST
پاکستانی اداکار کی بیوی نے بھی اٹھایا قرآن، کہا۔ گرل فرینڈ کو فون لگا کر مجھے دیتا تھا جسمانی اذیت

محسن اور فاطمہ کی تکرار

پاکستان کے معروف گلوکار۔اداکار محسن عباس حیدر اور ان کی بیوی فاطمہ سہیل کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ شدید تر ہوتا جارہا ہے۔ سب سے پہلے فاطمہ نے اپنے اوپر گھریلو تشدد کا الزام لگایا۔ جواب میں اداکار شوہر نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر 50 منٹ کی پریس کانفرنس کی۔ اس میں انہوں نے بیوی پرہی کئی طرح کےالزامات لگا دئے۔ اب ان کی اہلیہ نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر شوہر پر مزید سنگین الزام لگائے ہیں۔

گرل فرینڈ کو سنانے کیلئے مجھے دیتا تھا جسمانی اذیت: فاطمہ سہیل نے اپنے اداکار شوہر محسن عباس حیدر پر لگائے الزاموں کو اور زیادہ مضبوطی سے دوہرایا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے شوہر کی جانب سے قرآن پر ہاتھ رکھ کر لگائے گئے الزاموں کو غلط بتاتے ہوئے خود بھی قرآن پر ہاتھ رکھ کر اپنی آپ بیتی سنائی ہے۔

فاطمہ سہیل کے مطابق محسن کے ناجائز تعلقات ہیں۔ انہوں نے ایکسٹرا میریٹل افیئر بنا رکھا ہے۔ جس نازش جہاںگیر کو وہ صرف دوست بتا رہے ہیں وہ ان کی گرل فرینڈ ہے۔ ان کے ساتھ محسن کا افیئر ہے۔ اتنا ہی نہیں فاطمہ کا کہنا ہے کہ اپنی گرل فرینڈ کو سنانے کیلئے وہ مجھے ہمیشہ اس سے فون پر بات کرتے ہوئے گندی۔گندی گالیاں دیتا اور کئی مرتبہ وہ فون لگانے کے بعد مجھے جسمانی اذیت دیتا تھا۔ ساتھ ہی ذہنی طور پر بھی اذیت پہنچاتا تھا۔

فاطمہ نے کہا میں نے 400 سے زیادہ میسیج کئے اس نے بلاک کردیا۔

Loading...

فاطمہ کہتی ہیں کہ انہوں نے رشتے کو بچانے کیلئے پوری طاقت لگا دی۔ فاطمہ نے کہا محسن نے جھوٹ بولا کہ میں اپنی ماں کے گھر رہنے چلی گئی ہوں اور ہم دونوں رشتے میں علیحدگی چاہتے ہیں۔ سچائی یہ ہے کہ روزانہ کی مار پیٹ سے ٹوٹ ۔ہار کر میں بچے کی پیدائش کے بعد ماں کے گھر رہنے گئی تھی۔ جبکہ اس دوران میں نے محسن کو 400 سے زیادہ میسیج کئے۔ میں نے کسی بھی حال میں اپنا گھر بچانا چاہا لیکن محسن نے میرا نمبر بلاک کردیا تھا'۔

قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہتی ہوں اس نے مجھے بہت مارا ہے۔ فاطمہ

پاکستانی اداکار نے بیوی کے مار پیٹ کے الزامات کو خارج کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے مارپیٹ کی ہے تو فاطمہ کو میڈیکل کراناچاہئے۔ اس پر فاطمہ نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہا جب ابھی وہ میڈیا میں کئی لوگوں کے سامنے محسن سے ملیں تب انہیں پہلی بار ڈر نہیں لگا، نہیں تو وہ اب محسن کے اس روپ سے ڈرنے لگی ہیں۔

فاطمہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے عاجز آکر یہ قدم اٹھایا ہے۔ اب انہوں نے اپنے شوہر کے بہت سارے مظالم برداشت کرلئے ہیں۔ اب وہ اپنے بچے کو ان سب سے باہر نکال کر لے جانا چاہتی ہیں۔ وہ کسی صورت میں محسن کے ساتھ صلح نہیں کریں گی۔ وہ اب معاملے میں انصاف چاہتی ہیں۔ انہوں نے معاملے کو علاقے کے ایس پی کو بتا دیا ہے۔

Loading...