.. شاہ رخ خان کو ٹرول کرنے کی کوشش کرکے پھنسا یہ پاکستانی اداکار

شان نے اپنے اس ٹویٹ کے ساتھ کنگ خان کو ٹرول کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ کیا جانتے تھے کہ یہ انہیں بھاری پڑنے والا ہے۔

Jul 17, 2019 08:00 AM IST | Updated on: Jul 17, 2019 11:47 AM IST
.. شاہ رخ خان کو ٹرول کرنے کی کوشش کرکے پھنسا یہ پاکستانی اداکار

شاہ رخ خان نے جب 'دا لائن کنگ' کے ہندی ڈب ورزن کا سمبا والا ٹیزر شیئر کیا تو فینس دل تھام کر بیٹھ گئے۔  سبھی کو فلم کا انتظارتھا۔ اس فلم میں شاہ رخ اور آرین ساتھ کام کر رہے ہیں۔ شاہ رخ نے بیٹے آرین کاسمبا والا ٹیزر بھی شیئر کیا تھا۔ ایک پاکستانی اداکار اسے  لیکر کنفیوز ہوگیا اور شاہ رخ کو ٹرول کرنے کی کوشش کرنے لگا۔ اس نے ٹویٹ کرکے لکھا، مہربانی کرکے آپ ہندی ڈبنگ فلم کے ساتھ ایک آئی کانک فلم کو برباد نہ کریں۔ شاہ رخ کی آواز اور کسی دوسری فلموں میں ان کی آواز کی طرح ہی لگ رہی ہے۔ کم سے کم شیر کی آواز کیلئے اپنی آواز کے ایکسپریشن بدلنے چاہئے تھے۔

شان نے اپنے اس ٹویٹ کے ساتھ کنگ خان کو ٹرول کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ کیا جانتے تھے کہ یہ انہیں بھاری پڑنے والا ہے۔ ٹویٹر پر موجود شاہ رخ خان کے مداحوں نے شان کی ایسی کلاس لگائی کی شاید اب وہ کسی ہندستانی اسٹار کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے پہلے کئی مرتبہ ضرور سوچیں گے۔۔۔

شاہ رخ خان کے فینس نے کچھ اس طرح لی پاکستانی اداکار کی کلاس یہاں دیکھیں ٹوئٹس۔۔۔

Loading...

Loading...