پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ابھینندن کو لیکر کی بدزبانی، ہندستانی یوزرس نے سنائی کھری کھوٹی

بالی ووڈ کی فلموں میں کام کرچکیں پاکستانی اداکارہ وینا ملک ونگ کمانڈر ابھینندن کو لیکر متنازعہ ٹویٹ کرنے کے بعد ہندستانی سوشل میڈیا یوزرس کے نشانے پر ہیں۔

Aug 21, 2019 09:52 AM IST | Updated on: Aug 21, 2019 09:52 AM IST
پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ابھینندن کو لیکر کی بدزبانی، ہندستانی یوزرس نے سنائی کھری کھوٹی

وینا ملک: فائل فوٹو

بالی ووڈ کی فلموں میں کام کرچکیں پاکستانی اداکارہ وینا ملک ونگ کمانڈر ابھینندن کو لیکر متنازعہ ٹویٹ کرنے کے بعد ہندستانی سوشل میڈیا یوزرس کے نشانے پر ہیں۔  انہوں نے ایک ٹویٹ میں ابھینندن کی دو تصویریں شیئر کی ہیں۔ ان میں ایک تصویر میں ونگ کمانڈر ابھینندن اپنے طیارے کے ساتھ پوز دینے والے انداز میں کھڑے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ پاکستانی فوج کے قبضے میں ہیں اور زخمی ہیں۔

اس کو شیئر کرتے ہوئے وینا ملک نے لکھا ، 'تصویر ساری کہانی بیان کردیتی ہے۔  پہلے اور بعد میں کچھ ایسا حال کرتی ہے پاکستانی ایئر فورس'۔

قابل ذکر ہے کہ رواں سال فروری میں پلوامہ حملے کے بعد ہندستان نے پاکستان کے بالاکوٹ میں گھس کر ایئر اسٹرائک کی تھی۔  جوابی کارروائی میں پاکستان نے اپنے کچھ طیارے ہندوستان کی سرحد کی طرف بھیج دئےتھے۔ انہیں ان کی سرحد میں کھدیڑنے کیلئے اپنے مگ 21 سے اڑے ونگ کمانڈر ابھینندن نے پاکستان کی نئی تکنیک سے لیس ایف16 کو مار گرایا تھا۔

لیکن اس دوران ان کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ اس کے بعد  پاکستانی فوج نےابھینندن کو  قید کرلیا تھا۔ لیکن پاکستان کو  بعد میں ویانا معاہدے کے تحت ان کو ہندستان واپس لوٹانا پڑا۔

Loading...

اس کے بعد پاکستانی طیارے کے سامنے بہادری سے ٹکنے کیلئے اسی 15 اگست کو ابھینندن کو ویر چکر سے نوازا گیا ہے۔ وہ اب میڈیکل ٹیسٹ بھی پاس کر چکے ہیں جلد ہی وہ طیارے  میں لوٹ جائیں گے۔

واضح ہو کہ ہندستان۔پاکستان میں موجودہ کشیدگی  آرٹیکل 370 کی منسوخی اور جموں وکشمیر سے خصوصی ریاست کا درجہ ہٹانے کے بعد پیدا ہوئی ہے۔

veena malik

Loading...