بالی ووڈ اداکار کارتک آرین کے میریٹل ریپ والے ڈائیلاگ پر مچا ہنگامہ ، اداکارہ نے مانگی معافی

بالی ووڈ اداکار کارتک آرین ان دنوں اپنی آنے والی فلم پتی ، پتنی اور وہ کو لے کر سرخیوں میں ہیں ۔ اس فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ بھومی پیڈنیکر اور اننیا پانڈے اہم رول میں ہیں ۔

Nov 07, 2019 10:36 PM IST | Updated on: Nov 07, 2019 10:36 PM IST
بالی ووڈ اداکار کارتک آرین کے میریٹل ریپ والے ڈائیلاگ پر مچا ہنگامہ ، اداکارہ نے مانگی معافی

بالی ووڈ اداکار کارتک آرین کے میریٹل ریپ والے ڈائیلاگ پر مچا ہنگامہ ، اداکارہ نے مانگی معافی

بالی ووڈ اداکار کارتک آرین ان دنوں اپنی آنے والی فلم پتی ، پتنی اور وہ کو لے کر سرخیوں میں ہیں ۔ اس فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ بھومی پیڈنیکر اور اننیا پانڈے اہم رول میں ہیں ۔ گزشتہ دنوں فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا ۔ ٹریلر کو لے کر سوشل میڈیا پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ، لیکن فلم میں موجود ایک ڈائیلاگ کو لے کر تنازع ہوگیا ہے ۔

فلم میں کارتک آرین کے کردار کا نام چنٹو تیاگی ہے جبکہ ان کی بیوی کا کردار بھومی پیڈنیکر نبھارہی ہیں ۔ اس درمیان فلم کے ٹریلر پر کارتک آرین اپنی بیوی کے بارے میں بات کرتے ہوئے دوست ( اداکار اپارشکتی کھورانہ ) سے ایک متنازع ڈائیلاگ کہتے ہیں ۔

Loading...

فلم کے اس ڈائیلاگ کو سننے کے بعد کئی سوشل میڈیا یوزرس نے میریٹل ریپ کو مذاق میں لینا بتایا ہے ۔ ایک یوزر نے کہا کہ بالی ووڈ میریٹل ریپ کو آپ اس طرح سے معمولی بنانے کی کوشش نہ کریں ۔ میریٹل ریپ ہنسانے کا سامان نہیں ہے ، یہ انتہائی شرمناک ہے ۔ وہیں ایک دوسرے یوزر نے لکھا کہ میں کارتک آرین کی فلموں سے مزید امید بھی کرتا ہوں ، لیکن یہ انتہائی مایوس کن ہے ۔ بتادیں کہ یہ فلم چھ دسمبر کو ریلیز ہوگی ۔

وہیں سوشل میڈیا پر ٹریلر اور ڈائیلاگ کو لے کر ہوئی تنقید کے بعد فلم کی اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے معافی مانگی ہے ۔ زوم ٹی وی کو دئے ایک انٹرویو میں بھومی پیڈنیکر نے کہا کہ اگر انہوں نے کسی بھی طرح سے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے تو وہ سبھی سے معافی مانگتی ہیں ۔ کیونکہ ایسا کرنے کا فلم سے وابستہ کسی بھی شخص کا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ فلم سے وابستہ کوئی بھی شخص اس سوچ کو فروغ نہیں دیتا ہے ۔

وہیں انگریزی ویب سائٹ ہندوستان ٹائمس کی خبر کے مطابق فلم میکرس نے کارتک آرین کے اس ڈائیلاگ کو فلم سے ہٹانے یا پھر کچھ ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بتادیں کہ کارتک آرین کی فلم پتی ، پتنی اور وہ ، سال 1978 میں اسی نام سے بنی فلم کا ری میک ہے ۔

Loading...