نہرو کنبہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرکے پھنس گئی ٹی وی کی یہ اداکارہ ، کیس درج

نوجوان کانگریس لیڈر چرمیش شرما نے پایل روہتگی کے خلاف شکایت درج کروائی ہے ۔ شکایت میں اداکارہ پر سنگین الزامات بھی لگائے گئے ہیں ۔

Oct 12, 2019 05:57 PM IST | Updated on: Oct 12, 2019 05:57 PM IST
نہرو کنبہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرکے پھنس گئی ٹی وی کی یہ اداکارہ ، کیس درج

نہرو کنبہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرکے پھنس گئی بالی ووڈ کی یہ اداکارہ ، کیس درج

ٹی وی اداکارہ اور رئیلٹی شو اسٹار کے طور پر اپنی شناخت بنا چکی اداکارہ پایل روہتگی ان دنوں کافی سرخیوں میں ہیں ۔ گزشتہ کافی وقت سے پایل روہتگی سوشل میڈیا پر کئی معاملات پر اپنی رائے کا بے باکی سے اظہار کرتی آرہی ہیں ۔ وہیں حال ہی میں دیا ان کا ایک بیان اب ان پر بھاری پڑسکتا ہے ۔ نوجوان کانگریس لیڈر چرمیش شرما نے اس بیان پر اعتراض کرتے ہوئے پایل روہتگی کے خلاف شکایت درج کروائی ہے ۔ اس شکایت میں اداکارہ پر سنگین الزامات بھی لگائے گئے ہیں ۔

ایک نیوز ایجنسی کے مطابق چرمیش شرما نے الزام لگایا ہے کہ پایل روہتگی نے نہرو کنبہ کو بدنام کرنے کے مقصد سے جھوٹے الزامات لگا کر ان کی توہین کی ہے ۔ پایل روہتگی کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66 اور 67 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راجستھان پولیس نے پایل کے خلاف موتی لال نہرو پر قابل اعتراض بیان دینے کے الزام میں معاملہ درج کیا ہے ۔

وہیں دوسری طرف انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق چرمیش شرما کا الزام ہے کہ روہتگی نے موتی لال نہرو کی توہین کی ہے اور ان کی بیوی کو بدنام کرنے کیلئے ان پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ پایل نے یہ ویڈیو 21 ستمبر کو فیس بک پر اپ لوڈ کیا تھا ۔

خیال رہے کہ پایل روہتگی اکثر و بیشتر اپنے سوشل اکاونٹ پر کوئی نہ کوئی ویڈیو شیئر کرکے سرخیوں میں بنی رہتی ہیں ۔ اس سے پہلے پایل رئیلٹی شو بگ باس 13 پر دئے اپنے بیان کی وجہ سے خبروں میں چھا گئی تھیں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ بگ باس میں لوگ پیسہ اور شہرت حاصل کرنے کیلئے آتے ہیں ۔ پایل روہتگی خود بھی سال 2008 میں بگ باس کے سیزن دو میں کنٹسٹینٹ کے طور پر شریک ہوچکی ہیں ۔ اس دوران بھی پایل کافی تنازعات میں رہی تھیں ۔

Loading...