بیڈ روم میں رومانس کرتے نظر آئے پرینکا اور فرحان ، لیک ہوا دی اسکائی از پنک کا اندیکھا ویڈیو

بالی ووڈ کی دیسی گرل پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنی آنے والی فلم دی اسکائی از پنک کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔ ایسے میں دیسی گرل ہر شہر میں جاکر اپنی فلم کی پرزور طریقہ سے تشہیر کررہی ہیں ۔

Oct 07, 2019 11:45 PM IST | Updated on: Oct 07, 2019 11:58 PM IST
بیڈ روم میں رومانس کرتے نظر آئے پرینکا اور فرحان ، لیک ہوا دی اسکائی از پنک کا اندیکھا ویڈیو

پرینکا چوپڑا ۔ فائل فوٹو

بالی ووڈ کی دیسی گرل پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنی آنے والی فلم دی اسکائی از پنک کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔ ایسے میں دیسی گرل ہر شہر میں جاکر اپنی فلم کی پرزور طریقہ سے تشہیر کررہی ہیں ۔ حال ہی میں پرینکا کی فلم دی اسکائی از پنک کا نیا پرومو ویڈیو لیک ہوگیا ہے ۔ اس پرومو ویڈیو میں پرینکا چوپڑا اور فرحان اختر بیڈ روم میں ہیں اور اپنی لو لائف کو ایکٹویٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

ویڈیو میں ان دونوں کی کیمسٹری اور مستی دیکھنے کے لائق ہے ۔ اس ویڈیو میں پرینکا اور فرحان ایک بیڈ پر بولڈ انداز میں نظر آرہے ہیں ۔ فرحان رومانس کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور پرینکا ہنس رہی ہیں ۔ پھر وہ فرحان کو بتاتی ہیں کہ انہوں نے غلط انڈرویئر پہن رکھا ہے کیونکہ وہ فرحان کا نہیں پرینکا کا ہے ۔ اس کے بعد وہ موگلی کا مشہور گانا جنگل جنگل بات چلی ہے گاتی ہیں ۔

Loading...

بتادیں کہ فلم کے ٹریلر ، پرومو اور گانوں کو کافی پسند کیا جارہا ہے ۔ پرینکا کو تین سال کے طویل انتظار سے بالی ووڈ فلم میں کام کرتا دیکھنے کی جلدی سبھی فینس کو ہے ۔ شینالی بوس کے ذریعہ ڈائریکٹ فلم دی اسکائی از پنک کی کہانی اصل زندگی سے متاثر ہے ۔ دی اسکائی از پنک موٹیویشنل اسپیکر عائشہ چودھری کے والدین آدیتی اور نرین پر مبنی ہے ۔ یہ کہانی دہلی کی لڑکی عائشہ چودھری کی ہے ، جو سب کیلئے ایک ترغیب کا ذریعہ بن گئی ۔ اس فلم میں زائرہ وسیم بچی کا رول ادا کریں گی ۔

Loading...