پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے خریدا سات بیڈ روم والا گھر ، قیمت جان کر رہ جائیں گے حیران

پرینکا اور نک نے 20 ہزار مربع فٹ کی جائیداد خریدی ہے اور اس کے لئے انہوں نے 144 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔

Nov 14, 2019 05:24 PM IST | Updated on: Nov 14, 2019 05:24 PM IST
پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے خریدا سات بیڈ روم والا گھر ، قیمت جان کر رہ جائیں گے حیران

پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے خریدا سات بیڈ روم والا گھر ، قیمت جان کر رہ جائیں گے حیران

دیسی گرل پرینکا چوپڑا ہندوستان اور امریکہ دونوں ہی ممالک میں اپنا گھر بنا چکی ہیں ۔ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ دونوں میں ہی پرینکا ان دنوں کافی مصروف ہیں اور ان کی فین فالوئنگ دونوں ہی ممالک میں کافی زیادہ ہے ۔ پرینکا چوپڑا یوں تو اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں ، لیکن اب خبر آرہی ہے کہ دیسی گرل پرینکا نے ایک انوکھا ریکارڈ توڑدیا ہے ۔ پرینکا اور نک جونس نے  امریکہ کے لاس انجلس میں 144کروڑ روپے کا گھر خریدا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ پرینکا اور نک نے 20 ہزار مربع فٹ کی جائیداد خریدی ہے اور اس کے لئے انہوں نے 144 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ پرینکا اورنک کے نئے گھر میں سات بیڈروم ،11 باتھ روم اور بڑا سا دالان ہے۔ خیال رہے کہ نک اور پرینکا نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی ۔ پرینکا نے ایک نیا گھر خریدنے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ گھر خریدنا اور ماں بننا میری آئندہ فہرست میں شامل ہے۔

Loading...

priyanka and nick 2

پرینکا نے کہا تھا  کہ میرے لئے گھر وہ ہے جہاں میں خوش ہوں ، میرے آس پاس کے لوگ خوش رہیں۔ انہوں نے حال ہی میں فلم اداکار فرحان اختر کے ساتھ فلم دی اسکائی از پنک کی تھی ۔ وہ رابرٹ روڈرگز کی فلم وی کین بی ہیروز میں بھی نظر آئیں گی۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ

Loading...