جودھپور سے نکلے نک اور پرینکا ، سامنے آئی شادی کے بعد کی پہلی تصویر ...۔

بالی ووڈ کی دیسی گرل پرینکا چوپڑا اور امریکی سنگر نک جونس شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ۔ بتادیں کہ نک اور پرینکا نے ہفتہ کو راجستھان کے جودھپور میں عیسائی رسم و رواج سے شادی کے بعد ہندو رسم و رواج سے بھی شادی کی ۔

Dec 03, 2018 06:11 PM IST | Updated on: Dec 03, 2018 06:11 PM IST
جودھپور سے نکلے نک اور پرینکا ، سامنے آئی شادی کے بعد کی پہلی تصویر ...۔

جودھپور سے نکلے نک اور پرینکا ، سامنے آئی شادی کے بعد کی پہلی تصویر ...۔

بالی ووڈ کی دیسی گرل پرینکا چوپڑا اور امریکی سنگر نک جونس شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ۔ بتادیں کہ نک اور پرینکا نے ہفتہ کو راجستھان کے جودھپور میں عیسائی رسم و رواج سے شادی کے بعد ہندو رسم و رواج سے بھی شادی کی ۔ اس اسٹار جوڑے نے شادی کیلئے جودھپور میں امید بھون پیلس کا انتخاب کیا تھا ۔

امیدبھون پیلس میں شادی ہونے کے بعد پرینکا چوپڑا اور نک جونس اب جودھپور سے نکل چکے ہیں ۔ خبروں کے مطابق شادی کے بعد اب دو ریسپشن ہوں گے ۔ بتایا جارہا ہے کہ پرینکا اور نک اپنی شادی کا پہلا ریسپشن دہلی میں وہیں دوسرا ممبئی میں دیں گے ۔

دیسی گرل کے مداحوں کے درمیان ان دونوں کے معاشقہ کی خبریں کافی طویل عرصہ سے گشت کررہی تھیں ، لیکن دونوں میں سے کسی نے بھی اس پر کھل کر بات نہیں کی تھی ، تاہم ہفتہ کو دونوں نے شادی کرلی ۔

Loading...