بیک لیس ڈریس میں پرینکا چوپڑا نے ڈھایا قہر ، نک جونس کے ساتھ کروایا انتہائی بولڈ فوٹو شوٹ

حال ہی میں پرینکا کا یہ ریڈ ہاٹ انداز سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے ۔ اس ڈریس میں بھی پرینکا نک کے ساتھ انٹیمیٹ پوز دیتی نظر آرہی ہیں ۔

May 20, 2019 03:07 PM IST | Updated on: May 20, 2019 03:07 PM IST
بیک لیس ڈریس میں پرینکا چوپڑا نے ڈھایا قہر ، نک جونس کے ساتھ کروایا انتہائی بولڈ فوٹو شوٹ

بیک لیس ڈریس میں پرینکا چوپڑا نے ڈھایا قہر

ان دنوں بالی ووڈ حسیناوں کا کان فلم فیسٹیول میں جلوہ قابل دید ہے ۔ ان اداکاراوں میں سب سے زیادہ پرینکا چوپڑا سرخیوں میں ہیں ۔ پرینکا پہلے دن تو اکیلی ہی کان پہنچیں ، لیکن اب وہ ہر وقت اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ نظر آتی ہیں ۔ کان میں پرینکا الگ الگ ڈریسوں میں کافی اسٹائلش انٹری کرتی نظر آرہی ہیں ۔

وہیں اس سب سے زیادہ ان کا ریڈ ہاٹ اوتار سرخیوں میں ہے ۔ حال ہی میں پرینکا کا یہ ریڈ ہاٹ انداز سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے ۔ اس ڈریس میں بھی پرینکا نک کے ساتھ انٹیمیٹ پوز دیتی نظر آرہی ہیں ۔ دونوں کی کافی شاندار تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔

Loading...

دراصل کان فلم فیسٹول میں پرینکا کبھی بلیک تو کبھی وہائٹ ڈریس میں نظر آئیں ۔ وہیں جب انہوں نے ریڈ ڈریس پہنی تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا ۔ ان کے فینس تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے ہیں ۔ اس ریڈ ہاٹ بیک لیس ڈریس میں پرینکا نے شوہر نک کے ساتھ رومانٹک فوٹو شوٹ بھی کروایا ۔ ان دونوں کی کافی اچھی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہی ہیں ۔

خیال رہے کہ اس پورے کان فیسٹیول کے دوران نک اپنی اہلیہ پرینکا کو اسٹائل میں ٹکر دیتے ہوئے نظر آئے ۔ دیکھا جائے تو ان دونوں پر کیمروں کی خاص نظر رہی ۔ پرینکا کبھی ہاٹ نظر آرہی تھیں تو نک بھی کچھ کم اسٹائلش نہیں دکھے۔

Loading...