‘شادی کے بعد پہلی بار پرینکا چوپڑا کا سب سے بڑا انکشاف، بولیں- ’میرا بھی ہوا ہے جنسی استحصال

جنسی استحصال پر بات کرتے ہوئے پرینکا چوپڑا نے اپنے تجربات شیئر کئے ۔

Apr 15, 2019 01:24 PM IST | Updated on: Apr 15, 2019 03:09 PM IST
‘شادی کے بعد پہلی بار پرینکا چوپڑا کا سب سے بڑا انکشاف، بولیں- ’میرا بھی ہوا ہے جنسی استحصال

جب سے پرینکا چوپڑا نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ہے وہ ایک کے بعد ایک کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ پرینکا کی شناخت اب صرف ہندوستان تک ہی محدود نہیں بلکہ پوری دنیا میں ان کے نام کے چرچہ ہیں۔ حال ہی میں پرینکا 10ویں خواتین سمٹ میں شامل ہوئی تھیں۔ اس دوران پرینکا نے انکشاف کیا کہ انہیں جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس بارے میں بولنے پر انہیں کوئی شرم نہیں ہے۔

پرینکا چوپڑا سے جب ان کے ساتھ کسی ایسے حادثہ کی بات پوچھی گئی تو انہوں نے اپنا ہاتھ اٹھاتے ہوئے کہا آج می ٹو جیسی مہم کے سبب ہم اپنی بات کہہ سکتے ہیں۔ ہمیں اپنی کہانی کہتے ہوئے ایسا نہیں لگتا ہے کہ دنیا میں اسے جھیلنا والے ہم اکیلے ہیں۔

پرینکا نے بغیر کسی کا نام لیتے ہوئے کہا، ’’ اس کمرے میں موجود ہر خاتون کے ساتھ جنسی استحصال ہوا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ خواتین کے ساتھ جنسی استحصال لفظ جڑ کر آتا ہے۔ پہلے ہماری آواز دب جاتی تھی لیکن اب ایک دوسرے کا سپورٹ کرنے کی وجہ سے لوگ ہمیں خاموش نہیں کروا پاتے اور ایسا دیکھ کر ہمت اور بڑھتی ہے‘۰۔

پرینکا نے اپنے ساتھ ہوئے کسی خاص حادثہ یا استحصال کا قصہ شیئر کرنے کے بجائے خود کو متاثرہ مانتے ہوئے کہا، ’’ میرے خیال سے اس کمرے میں بیٹھی تمام خواتین اس سے گزر چکی ہوں گی۔ ہم ہمیشہ آواز اٹھاتے تھے، بس کوئی سنتا نہیں تھا۔ اب میرے پاس کوئی کہانی ہے تو مجھے نہیں لگےگا کہ میں اکیلی ہوں اور نہ ہی میں شرمندہ ہوں‘‘۔

Loading...

ہندوستان میں می ٹو کی شروعات بالی ووڈ اداکارہ نے کی تھی۔ تنو شری دتہ نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے نانا پاٹیکر پر الزام لگائے تھے۔ نانا کے علاوہ می ٹو مہم کے دوران آلوک ناتھ، ساجد خان، وکاس بہل، انو ملک، کیلاش کھیر جیسے متعدد اسٹارس پر الزام لگے تھے۔ اس وقت بھی پرینکا نے اپنی آواز اٹھائی تھی۔ ان کا کہنا تھا، اگر لوگ اس مہم کو بالی ووڈ تک ہی محدود رکھتے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے اس مہم کو غلط سمجھا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ فلم انڈسٹری میں یہ چیز ہوتی ہے۔ ہر نوکری میں ہوتی ہے۔ جو میرے ساتھ ہوا ہے، وہ بہت پہلے ہوا ہے۔ یہ تب ہوا جب میں ینگ تھی۔ لوگ سوچ رہےہیں کہ میں اس بارے میں کیوں بات نہیں کر رہی.....لوگوں کو بہت امیدیں ہیں۔ ہمارےملک کی سبھی خواتین نے اسے جھیلا ہے اور سب پبلک میں اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے۔

 

Loading...