ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

رانی مکھرجی نے دکھایا ویڈیو ، کہا : جلد ہی دنیا کے سامنے آئے گا سلمان خان کا پہلا بچہ

رانی مکھرجی نے ویڈیو دکھاتے ہوئے سلمان کو ایک وعدہ یاد دلایا ، جس پر سلمان نے فورا ہی کہا کہ وہ سلمان خان کا بچہ ہے ، وہ نو مہینے میں باہر نہیں آئے گا ، وہ ابھی مزید پک رہا ہے ، لیکن وہ جلد ہی باہر آئے گا ۔

  • Share this:
رانی مکھرجی نے دکھایا ویڈیو ، کہا : جلد ہی دنیا کے سامنے آئے گا سلمان خان کا پہلا بچہ
رانی مکھرجی نے دکھایا ویڈیو ، کہا : جلد ہی دنیا کے سامنے آئے گا سلمان خان کا پہلا بچہ

بگ باس 13 کے گھر میں جاری زبردست تکرار سے خفا سلمان خان کے موڈ کو صحیح کرنے اور اپنی آنے والی فلم مردانی 2 کی تشہیر کیلئے بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی شو میں پہنچیں ۔ انہوں نے سیٹ پر پہنچتے ہی سلمان خان کچھ کہتے اس سے پہلے ہی ایک پرانا وعدہ یاد دلادیا ۔


سلمان خان کہیں اپنے اس وعدے سے منحرف نہ ہوجائیں ، اس کیلئے رانی مکھرجی نے پوری تیاری کر رکھی تھی ۔ دراصل رانی مکھرجی کی آنے والی فلم مردانی 2 میں وہ ایک ایس پی کے کردار میں ہیں ، اس لئے انہوں نے اپنی پوری تیاری کر رکھی تھی ۔ ایک مرتبہ جب سلمان خان کو رانی مکھرجی کے سوال کا جواب نہیں سمجھ میں آیا ، تو انہوں نے سیٹ پر موجود جلیبی کو خراب قرار دے کر خود کو کسی طرح بچایا ۔


رانی مکھرجی نے ویڈیو دکھاتے ہوئے سلمان کو ایک وعدہ یاد دلایا ، جس پر سلمان نے فورا ہی کہا کہ وہ سلمان خان کا بچہ ہے ، وہ نو مہینے میں باہر نہیں آئے گا ، وہ ابھی مزید پک رہا ہے ، لیکن وہ جلد ہی باہر آئے گا ۔ اس کے بعد رانی نے اسٹیج سے اعلان کرنے کے انداز میں کہا کہ سب لوگ سن لیں ، جلد ہی سلمان خان کا پہلا بچہ دنیا کے سامنے آئے گا اور وہ پوری طرح سلمان کی طرح ہی خوبصورت ہوگا یا ہوگی ۔ سلمان نے اس میں ہامی بھری ۔


اس کے بعد رانی مکھرجی نے سلمان کے ساتھ ایک ٹاسک کیا ، جس میں انہوں نے سلمان کو جلیبیاں کھلاتے ہوئے کچھ سوالات پوچھے ۔ جب رانی نے پوچھا کہ کیا کوئی ایسی گرل فرینڈ ، جس سے سلمان ڈرتے ہوں تو سلمان کو کوئی جواب سمجھ میں نہیں آیا تو انہوں نے کہا کہ جلیبیاں بہت ہی خراب ہیں ۔ اس کے بعد وہ اپنی جگہ سے اٹھ گئے اور دوسری جگہ سے بسکٹ لے آے ۔ رانی سمجھ گئیں کہ سلمان سوال کا جواب نہیں دینا چاہتے ہیں ، جس کے بعد انہوں نے دوسرے سوالات پوچھنے شروع کردئے ۔
First published: Dec 08, 2019 10:38 AM IST