مشہور اداکارہ کا دعویٰ، کھلے عام پورن دیکھتے ہیں یہ لوگ

اداکارہ نے کہا، " کہ آج کل پورن سائٹ پر نابالغ لڑکوں کے ریپ کی ویڈیو زیادہ مشہور ہیں۔ اس کی وجہ ہے کہ سیکس ایجوکیشن نہیں ہے۔ اس کے چلتے ٹین ایجرس کھلے عام پورن دیکھ رہے ہیں۔ رچا کہتی ہیں کہ اس طرح کے واقعات بڑھنے کا سب سے بڑا سبب سیکس ایجوکیشن ہے۔ سیکس ایجوکیشن نہیں ملنے کی وجہ سے ٹین ایجرس بھٹک رہے ہیں۔"۔

Aug 15, 2019 05:19 PM IST | Updated on: Aug 15, 2019 05:31 PM IST
مشہور اداکارہ کا دعویٰ، کھلے عام پورن دیکھتے ہیں یہ لوگ

بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈا۔(تصویر:نیوز18)۔

بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈا اپنے بے باک بیانوں کیلئے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں رچا چڈا نے مہاراشٹرمیں آئے سیلاب آفت پر حکومت کی کھینچائی کرتے ہوئے خود کو بے بس لاچار شہری بتایا۔ اتنا ہی نہیں سیکس ایجوکیشن کے معاملے میں رچا نے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ اپنی فلم سیکس ایجوکیشن 375 (سیکشن 375) کے ٹریلر کے لانچ کے دوران رچا نے سیکس ایجوکیشن اور جنسی استحصال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیکس ایجوکیشن بہت ضروری ہے۔

ڈیٹا فری ہونےکے بعد سے پونوگرافی دیکھ رہے ہیں ٹین ایجرس

اداکارہ نے کہا، "جب سے یہ ڈیٹا مفت ہوا ہے آج کل یہ نوجوان لڑکے۔لڑکیاں کھلے عام پونوگرافی دیکھ رہے ہیں۔ اس سے جرائم میں بھی اضافہ ہورہاہے اور ایسے کئی معاملے سامنے آئے ہیں جن میں نابالغ لڑکوں نے گینگ ریپ کرکے لڑکیوں کے ویڈیوز پوسٹ کی ہیں"۔

رچا بات چیت کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتی ہیں کہ آج کل پورن سائٹ پر نابالغ لڑکوں کے ریپ کی ویڈیو زیادہ مقبول ہورہی  ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے لوگ سیکس ایجوکیشن کے متعلق شعورنہیں رکھتے ہیں۔ جس کے سبب آج  ٹین ایجرس کھلے عام پورن دیکھ رہے ہیں۔ رچا کہتی ہیں کہ اس طرح کے واقعات میں اضافہ کا سب سے بڑا سبب سیکس ایجوکیشن ہی ہے۔ سیکس ایجوکیشن نہیں ملنے کی وجہ سے ٹین ایجرس راہ سے بھٹک رہے ہیں۔ انہوں نےبتایا ، میرے اسکول میں بھی سیکس ایجوکیشن تھی اور مجھے لگتا ہے کہ سیکس ایجوکیشن اور اس موضوغ  پر اظہار خیال  کرنا  بہت ضروری ہے۔ اس سوچ بدل رہی ہے۔

Loading...

آپ کو بتادیں کہ رچا چڈا جلد ہی وکیل کے کردار میں فلم سیکشن  375'میں نظر آئیں گی۔ فلم کی کہانی ریپ متاثرہ پر مبنی ہے۔ متاثرہ کے کردار میں میرا چوپڑا ہیں۔ اکشے کھنہ فلم میں ملزم کی وکالت کرتے نظر آئیں گے۔ رچا چڈا متاثرہ کیلئے انصاف مانگتی ہیں۔ فلم 13 ستمبر کو باکس آفس پر دستک دے گی۔

 

Loading...