کینسر میں مبتلا رشی کپور سے ملنے کیلئے پہنچی پاکستان کی یہ اداکارہ ، لوگوں نے کئے ایسے تبصرے

رشی کپور سے ملنے کیلئے پاکستان کی ایک اداکارہ پہنچیں ۔ اس داکارہ کے ساتھ بھی رشی کپور نے اپنی تصویر پوسٹ کی ۔ اس تصویر پر لوگوں کے زبردست رد عمل دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

Jun 15, 2019 06:35 PM IST | Updated on: Jun 15, 2019 06:35 PM IST
کینسر میں مبتلا رشی کپور سے ملنے کیلئے پہنچی پاکستان کی یہ اداکارہ ، لوگوں نے کئے ایسے تبصرے

کینسر میں مبتلا رشی کپور سے ملنے کیلئے پہنچی پاکستان کی یہ اداکارہ

بالی ووڈ اداکار رشی کپور ان دنوں امریکہ میں کینسر کا علاج کروا رہے ہیں ۔ رشی کپور کے مشکل ایام میں ان سے ملنے کیلئے بالی ووڈ کے کئی اسٹار پہنچ رہے ہیں ۔ گزشتہ دنوں ان سے ملنے سلمان خان اور عامر خان بھی پہنچے تھے ۔ وہیں رشی کپور امریکہ سے سوشل میڈیا کے ذریعہ فینس کے رابطے میں بھی ہیں ۔ جو بھی ان سے ملنے آتا ہے ، رشی کپور ان کی تصویر ضرور شیئر کرتے ہیں ۔

وہیں حال ہی میں پاکستان کی ایک اداکارہ بھی ان سے ملنے کیلئے پہنچیں ۔ اس داکارہ کے ساتھ بھی رشی کپور نے اپنی تصویر پوسٹ کی ۔ اس تصویر پر لوگوں کے زبردست رد عمل دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

Loading...

دراصل یہ اداکارہ صنم تیری قسم میں نظر آئیں ماورہ ہکین ہیں ۔ ماورہ حال ہی میں اپنی ایک دوست کے ساتھ رشی کپور سے ملنے کیلئے پہنچی تھیں ۔ رشی کپور نے ان دنونوں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ یہ پاکستان کی مشہور اداکارہ ماورہ ہکین ہیں اور ان کی دوست ختیجا۔ ان سے ملاقات کافی میٹھی رہی ۔

رشی کپور کی تصویر پر ایک یوزر نے لکھا کہ امریکہ میں انڈو پاک میٹنگ ۔ ایک اور یوزر نے لکھا کہ اتنی مشہور ہیں کہ آپ کو ان کے نام کا تذکرہ کرنا پڑگیا ۔ بہت خوب ، یہ کون ہین ؟ ۔ ہم تو صرف آپ کو جانتے ہیں ۔ اس تصویر پر کچھ ایسے تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ وہیں کچھ فین ان کی جلد صحیتابی کیلئے دعا بھی مانگ رہے ہیں ۔

خبریں ایسی آرہی ہیں کہ رشی کپور اسی سال اگست تک ہندوستان واپس لوٹ سکتے ہیں ۔ وہ ہندوستان آنے کیلئے کافی بیتاب ہیں اور یہ بات انہوں نے کئی مرتبہ سوشل میڈیا پر ظاہر بھی کی ہے ۔

وہیں دوسری طرف امریکہ سے کبھی رنبیر کپور تو کبھی نیتو کپور رشی کپور کے ساتھ تصویریں شیئر کرتی نظر آتی ہیں ۔ ایسے میں اب رشی کے ساتھ ساتھ ان کے مداحوں کو بھی ان کی واپسی کا انتظار ہے۔

Loading...