کینسر سے متاثر رشی کپور سے ملیں گے سلمان خان، بھول جائیں گے دشمنی؟

کولڈ وار کی خبروں کی شروعات سونم کپور کی شادی کے رسیپشن کے بعد سے ہوئی۔ خبر تھی کہ یہاں سلمان نے رشی کپورکو'ہیلو ہائے' نہیں کہا تھا۔اس پر رشی کپور کو غصہ آگیا۔۔

Jun 11, 2019 08:56 PM IST | Updated on: Jun 11, 2019 08:56 PM IST
کینسر سے متاثر رشی کپور سے ملیں گے سلمان خان، بھول جائیں گے دشمنی؟

سلمان خان

سلمان خان جس طرح اپنی دوستی کیلئے جانے جاتے ہیں اسی طرح وہ دشمنی نبھانے کیلئے بھی مشہور ہیں۔ گزشتہ کچھ وقت سے سلمان خان اور رشی کپور کے درمیان ایک کولڈ وار چل رہی تھی۔ کولڈ وار کی خبروں کی شروعات سونم کپور کی شادی کے رسیپشن کے بعد سے ہوئی۔ خبر تھی کہ یہاں سلمان نے رشی کپورکو'ہیلو ہائے'  نہیں  کہا  تھا۔  اس  سے  رشی  کپور  نے  اپنا  غصہ  سہیل  خان  کی  اہلیہ  سیما  پر  نکالا۔  سلمان  کو  یہ  بالکل  پسند  نہیں آیا۔ ایک انٹرویو میں بغیر رشی کپور کا نام لئے بغیر  انہوں نے کہا کہ، "جو میری اور میری فیملی کی عزت نہیں کرتا میں بھی ان کی عزت نہیں کرتا"۔

سلمان کے اس بیان کے بعد رشی کپور اور ان کے درمیان کچھ ٹھیک ہونا ناممکن ساتھا۔ لیکن سلمان اس کڑواہٹ کو ختم کرنے کی سوچ رہے ہیں۔ خبر ہے کہ سلمان سینئر اداکار رشی کپور کے دوستوں اور فیملی والوں سے ان کےحال۔چال لیتے رہتے ہیں۔ صرف اتنا ہی نہیں وہ رشی کپور سے ملنے کی پلاننگ بھی کر رہے ہیں۔

خبر ہے کہ سلمان انتظار کر رہے ہیں کہ کب رشی کپور لوٹیں اور وہ ان سے مل سکیں۔ سلمان خان سب کچھ بھلاکر دوبارہ رشتوں میں وہی مٹھاس لیکر آنا چاہتے ہیں۔ اب سلمان اور رشی کپور کے فینس کو انتظار ہے کہ یہ خاص ملاقات ہو اور کچھ خوبصورت تصویریں دیکھنے کو ملیں۔

Loading...

Loading...