عالیہ بھٹ کے ساتھ کسنگ سین کے چکر میں سلمان خان نے چھوڑی فلم انشاءاللہ

سلمان کی ایگزٹ کے بعد کہا جانے لگا کہ بھنسالی نے شاہ رخ خان کو اپروچ کیا۔ شاہ رخ کے بعد ریتک روشن کا نام بھی سامنے آیا لیکن ابھی تک کچھ صاف نہیں ہے۔

Sep 17, 2019 09:50 AM IST | Updated on: Sep 17, 2019 09:50 AM IST
عالیہ بھٹ کے ساتھ کسنگ سین کے چکر میں سلمان خان نے چھوڑی فلم انشاءاللہ

عالیہ بھٹ کے ساتھ کسنگ سین کے چکر میں سلمان خان نے چھوڑی فلم انشاءاللہ

سلمان خان اور عالیہ بھٹ فلم انشاء اللہ میں ساتھ نظر آنے والے تھے۔ ناظرین ان دونوں کی کیمسٹری دیکھنے کیلئے بیتاب تھے لیکن اس سے پہلے کہ سب کی یہ خواہش پوری ہوتی سلمان بھائی نے فلم چھوڑ دی۔ کہا جارہا تھا کہ بھائی نے کریٹیو ڈیفرینس کی وجہ سے فلم چھوڑ دی لیکن اب کچھ اور ہی سامنے آرہا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ عالیہ کے ساتھ کسنگ سین ہونے کے چلتے سلمان نے فلم چھوڑ دی۔

کوئی موئی میں چھپی رپورٹ کی  مانیں تو انشااللہ کی اسکرپٹ کے مطابق سلمان اور عالیہ کے درمیان کچھ لپ لاک سین تھے۔ اب بھائی تو ایسے سین پردے پر کرتے نہیں۔ تو انہوں نے بھنسالی سے کہا کہ وہ اس طرح کے سین ہٹا دیں لیکن ڈائریکٹر یہ تبدیلی کرنے کو راضی نہیں ہوئے۔ ایسے میں سلمان نے فلم چھوڑنے کا فیصلہ لیا۔

سلمان کی ایگزٹ کے بعد کہا جانے لگا کہ بھنسالی نے شاہ رخ خان کو اپروچ کیا۔ شاہ رخ کے بعد ریتک روشن کا نام بھی سامنے آیا لیکن ابھی تک کچھ صاف نہیں ہے۔ پہلے تو یہ رپورٹ آئی تھی کہ بھنسالی نے فلم کو ٹالنے کا فیصلہ کرلیا ہے لیکن اب کہا جارہا ہے کہ بھنسالی نے سلمان کے بغیر ہی آگے بڑھنے کا فیصلہ لیا ہے۔ ایسا اس لئے کیونکہ فلم کے پروڈکشن میں کافی پیسہ لگ چکا ہے۔ ایسے میں فلم کو ٹالنا اچھا فیصلہ نہیں ہوگا۔

اب ان رپورٹس میں کتنی سچائی ہے اور آخر میں عالیہ بھٹ کے ساتھ کون نظر آتا ہے؟ اس کیلئے انتظار کرنا ہوگا۔

Loading...

 

आलिया भट्ट के साथ किसिंग सीन के चक्कर में सलमान खान ने छोड़ी इंशाअल्लाह?

Loading...