شادی کرلیتے تو شاہ رخ خان کے عالیشان گھر "منت" کے مالک ہوتے سلمان خان

شاہ رخ خان اور سلمان خان کی دوستی تو سبھی جانتے ہی ہیں ، لیکن حال ہی میں سلمان خان نے ایک ایسا انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ کا بنگلہ منت بھی کنگ خان کو بھائی جان کی وجہ سے ہی ملا ہے ۔

May 27, 2019 02:54 PM IST | Updated on: May 27, 2019 03:04 PM IST
شادی کرلیتے تو شاہ رخ خان کے عالیشان گھر

شادی کرلیتے تو شاہ رخ خان کے گھر منت کے مالک ہوتے سلمان خان

شاہ رخ خان اور سلمان خان کی دوستی تو سبھی جانتے ہی ہیں ، لیکن حال ہی میں سلمان خان نے ایک ایسا انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ کا بنگلہ منت بھی کنگ خان کو بھائی جان کی وجہ سے ہی ملا ہے ۔ سلمان خان نے فلم بھارت کی تشہیر کے دوران بتایا کہ کیریئر کے شروعات میں منت انہیں آفر ہوا تھا ۔

سلمان خان کا دعوی ہے کہ پہلے وہ ہی منت کو خریدنے کی سوچ رہے تھے ، لیکن ان کے والد نے انہیں ایسا کرنے سے روک لیا ۔ سلمان نے کہا کہ میرے پاپا نے مجھ سے کہا تھا کہ تم اتنے بڑے گھر کا کیا کرو گے ؟ یہ بات کہتے ہوئے وہ ہنسے اور شاہ رخ سے سوال کرتے ہوئے بولے آخر تم اتنے بڑے گھر کا کیا کرتے ہو ؟۔

Loading...

کچھ وقت پہلے شاہ رخ خان نے بھی اپنے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں منت کس طرح خریدا تھا ۔ کیوں یہ ان کے لئے اتنا خاص ہے ۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ میں دہلی سے ہوں اور دہلی والوں کو بنگلے میں رہنا پسند ہوتا ہے ، ممبئی میں لوگ اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں ، لیکن دہلی میں بھلے ہی آپ بہت امیر نہ ہوں ، لیکن اپنے گھر میں رہنا پسند کرتے ہیں ۔

شاہ رخ نے کہا کہ جب میں ممبئی آیا تو شادی شدہ تھا اور بیوی کے ساتھ اپارٹمنٹ میں رہتا تھا ۔ میری ساس ہمیشہ کہتی تھی کہ تم کتنے چھوٹے گھر میں رہتے ہو ۔ تبھی مجھے منت نظر آیا جو دہلی کی کوٹھی جیسا تھا اور میں نے خرید لیا ۔ یہ میری اب تک کی سب سے مہنگی چیز ہے ۔

Loading...