سلمان خان کے دوست نے کھولی پول ، تقسیم ہوچکے تھے سلو میاں کی شادی کے کارڈ ، مگر 5 دن پہلے ایسے ٹوٹ گئی شادی

سلمان خان کی شادی کو لے کر دی کپل شرما شو میں ان کے دوست اور مشہور فلم پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے کئی انکشافات کئے ۔

Oct 23, 2019 10:39 PM IST | Updated on: Oct 23, 2019 10:40 PM IST
سلمان خان کے دوست نے کھولی پول ، تقسیم ہوچکے تھے سلو میاں کی شادی کے کارڈ ، مگر 5 دن پہلے ایسے ٹوٹ گئی شادی

سلمان خان کے دوست نے کھولی پول ، تقسیم ہوچکے تھے سلو میاں کی شادی کے کارڈ ، مگر 5 دن پہلے ایسے ٹوٹ گئی شادی

سلمان خان کی شادی کو لے کر دی کپل شرما شو میں ان کے دوست اور مشہور فلم پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے کئی انکشافات کئے ۔ ساجد نے بتایا کہ سلمان خان کی شادی طے ہوچکی تھی ، یہاں تک کہ شادی کے کارڈ بھی لوگوں میں تقسیم کئے جاچکے تھے ، لیکن یہ شادی نہیں ہوسکی ۔ دراصل کپل شرما نے ساجد سے پوچھا تھا کہ آپ نے اور سلمان خان نے قسم کھائی تھی کہ شادی نہیں کریں گے ، پھر آپ نے کیسے کرلی ؟ ۔

اس کے جواب میں ساجد ناڈیاڈوالا نے بتایا کہ سال 1999 میں دونوں نے شادی کا ارادہ بنالیا تھا ۔ پھر دونوں کی شادی طے ہوگئی ، کارڈ چھپ گئے ، تقسیم ہونے لگے ، لیکن اچانک سلمان خان نے ایک دن فیصلہ کیا کہ وہ یہ شادی نہیں کریں گے ۔ اس کے پیچھے کیا وجہ تھی ، سلمان نے کبھی نہیں بتائی ۔ بس انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ وہ شادی نہیں کریں گے ۔

Loading...

ساجد نے اس بات کا انکشاف تو نہیں کیا کہ سلمان کی شادی کے کارڈ پر دلہن کا نام کیا تھا ، لیکن انہوں نے یہ ضرور بتایا کہ سلمان نے شادی سے صرف پانچ دن پہلے انکار کیا تھا ۔ اچانک سلمان نے کہا تھا کہ ان کا موڈ نہیں ہے ، اس کے بعد انہیں کوئی راضی نہیں کرواسکا ۔

ساجد کو منڈپ سے بھگانے آئے تھے سلمان

ساجد نے بتایا کہ جب ان کی شادی ہورہی تھی تبھی اچانک سلمان وہاں آئے اور انہوں نے دھیرے سے ساجد کے کان میں کہا کہ پیچھے ان کی گاڑی کھڑی ہے ، بھاگ لو ۔ سلمان کی بات سننے کے بعد ساجد نے جب کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ، تو سلمان خان خاموش ہوگئے ۔ نہیں تو ان کا ارادہ تھا کہ ساجد بھی شادی نہ کرے ۔

Loading...