سپنا چودھری نے دیسی لک چھوڑ کر اپنا یہ انتہائی ہاٹ انداز ، دیکھ کر فینس بھی رہ گئے حیران ، تصویر وائرل

سپنا نے حال ہی میں ہاٹ فوٹو شوٹ کروایا ہے ۔ اس فوٹو شوٹ میں سپنا نے گولڈن رنگ کی چھوٹی سی ڈریس پہن رکھی ہے ۔

Jun 14, 2019 09:54 PM IST | Updated on: Jun 14, 2019 09:54 PM IST
سپنا چودھری نے دیسی لک چھوڑ کر اپنا یہ انتہائی ہاٹ انداز ، دیکھ کر فینس بھی رہ گئے حیران ، تصویر وائرل

سپنا چودھری

ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری بھلے ہی رئیلٹی ٹی وی اسٹار اور بالی ووڈ اداکارہ بن چکی ہوں ، لیکن آج بھی وہ ڈانس شوز کرتی نظر آتی ہیں ۔ سوٹ میں ڈانس کرتی سپنا کے دیسی انداز کو لوگ کافی پسند کرتے ہیں ، لیکن اب ہم آپ کو سپنا کا جو اوتار دکھانے جارہے ہیں وہ دیکھ کر آپ بھی چونک جائیں گے ۔

دیسی کوئن سے سپنا چودھری اب ہاٹ کوئن بن چکی ہیں ۔ حال ہی میں سپنا چودھری کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں ۔ ان تصویروں میں سپنا چودھری سوٹ چھوڑ کر چھوٹی سی ڈریس پہنے نظر آرہی ہیں ۔ ان کا یہ انداز دیکھ کر ان کے مداح بھی حیران ہیں۔

Loading...

دراصل سپنا نے حال ہی میں ہاٹ فوٹو شوٹ کروایا ہے ۔ اس فوٹو شوٹ میں سپنا نے گولڈن رنگ کی چھوٹی سی ڈریس پہن رکھی ہے ۔ اس کے علاوہ اس بیک لیس ڈریس میں سپنا نے اپنا ٹیٹو بھی بخوبی دکھایا ہے ۔ سپنا اس ڈریس کے ساتھ کالے جوتے میں نظر آرہی ہیں ۔ سپنا چودھری کے اس نئے انداز کو دیکھ کر ان کے فینس کہہ رہے ہیں کہ ان کے سامنے تو بالی ووڈ اداکارائیں بھی فیل ہیں ۔

ایک فین کا کہنا ہے کہ پیسہ ہو تو انسان کیا کیا نہیں کرسکتا ، لیکن سپنا نےکافی محنت کی ہے ۔ اس کے علاوہ کئی یوزرس ان کے اس انداز کو کافی ہاٹ بتارہے ہیں تو وہیں کچھ سپنا کے دیوانے بھی ہوئے جارہے ہیں ۔

خیال رہے کہ ہریانہ ، اترپردیش سے لے کر بہار اور مدھیہ پردیش تک میں سپنا چودھری کا جلوہ ہے ۔ ان کی فین فالوئنگ ایسی ہے کہ اس میں بچوں سے لے کر بوڑھے تک سبھی شامل ہیں ۔

Loading...