وزیر اعظم مودی سے ملنے کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کیا ایسا ٹویٹ ، کہا : شکریہ

بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان نے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

Oct 20, 2019 08:29 PM IST | Updated on: Oct 20, 2019 08:29 PM IST
وزیر اعظم مودی سے ملنے کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کیا ایسا ٹویٹ ، کہا : شکریہ

وزیر اعظم مودی سے ملنے کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کیا ایسا ٹویٹ ، کہا : شکریہ

بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان نے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ شاہ رخ خان نے ایک ٹویٹ کرکے لکھا کہ وزیر اعظم مودی جی ہماری میزبانی کرنے کیلئے شکریہ ، مہاتما گاندھی کے خیالات کو آگے بڑھانے میں فنکاروں کے رول پر اس طرح سے کھل کر بات چیت کیلئے بھی شکریہ ۔ ساتھ ہی ساتھ یونیورسٹی آف سنیما کا خیال بھی کافی مناسب ہے ۔

دراصل وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کی شام بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ بات چیت کی تھی ۔ اس دوران شاہ رخ خان نے وزیر اعظم مودی اور سنیما کی دیگر ہستیوں کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم لوگوں کو ایک اچھے کام کیلئے ایک ساتھ لانے کیلئے وزیر اعظم مودی جی کا شکریہ ، مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان اور دنیا کو ہمیں گاندھی جی سے پھر سے واقف کرانا چاہئے ۔

اتنا ہی نہیں ، اس ملاقات کے بعد شاہ رخ خان اور عامر خان ایک ساتھ آئے اور انہوں نے وزیر اعظم مودی کی اس میزبانی کی کافی تعریف کی ۔ عامر خان نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ بات چیت کافی شاندار رہی جبکہ شاہ رخ خان نے کہا کہ سب کو شامل کرنے کا یہ بہترین طریقہ تھا ۔

اس سے پہلے شاہ رخ خان نے پروگرام کے دوران کہا تھا کہ اب گاندھی 2.0 کی ضرورت ہے ۔ جیسا کہ وزیر اعظم مودی نے سوچھتا ابھیان کو پھر سے مہم بنایا ، اسی طرح ملک کے نوجوانوں کو کسی طرح سے خوہ ڈانس کرکے یا گانا گا کر کے ، انہیں لبھانے کی ضرورت ہے ۔

Loading...