ڈھیلی جینس بار۔بار ٹھیک کرتی نظر آئیں یہ اداکارہ، لوگوں نے کئے بھدے کمینٹ

حال ہی میں شمیتا شیٹی بارش میں آؤٹنگ کرتی نظر آئیں۔ اس دوران شمیتا نے پنک یعنی گلابی رنگ کی ٹی شرٹ اور وہائٹ جینس پہنی ہوئی تھی۔ اس آؤٹ فٹ میں شمیتا کافی کول نظر آرہی ہیں۔

Aug 10, 2019 02:57 PM IST | Updated on: Aug 10, 2019 02:58 PM IST
ڈھیلی جینس بار۔بار ٹھیک کرتی نظر آئیں یہ اداکارہ، لوگوں نے کئے بھدے کمینٹ

یہ اداکارہ اور کوئی نہیں بلکہ شلپا شیٹی کی بہن شمیتا شیٹی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ ہر موقع پر ٹرینڈی اور اسٹائلش دکھنا پسند کرتی ہیں۔ کئی مرتبہ انہیں اسٹائلش کپڑے اتنے بھاری پڑ جاتے ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر ٹرول ہو جاتی ہیں۔ حال ہی میں کچھ ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا جب اداکارہ اپنی جینس سنبھالتے نظر آئیں۔ اس اداکارہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر جیسے ہی سامنے آئیں تو لوگوں نے فوراً ہی پکڑ لیا کہ وہ اپنی ڈھیلی جینس کو  لیکر پریشان ہیں۔  بس پھر کیا تھا لوگوں نے اداکارہ  کو ٹرول کرنا شروع کردیا۔ ہر کوئی انہیں طرح۔طرح کی صلاح دیتا ہوا نظر آرہا ہے۔ یہ اداکارہ اور کوئی نہیں  بلکہ شلپا شیٹی کی بہن شمیتا شیٹی ہیں۔

instagram

حال ہی میں شمیتا شیٹی بارش میں آؤٹنگ کرتی نظر آئیں۔ اس دوران شمیتا نے پنک یعنی گلابی رنگ کی ٹی شرٹ اور وہائٹ جینس پہنی ہوئی تھی۔ اس آؤٹ فٹ میں شمیتا کافی کول نظر آرہی ہیں۔ جیسے ہی شمیتا کو میڈیا نے دیکھا سارے کیمرے ان کی طرف مڑ گئے۔ شمیتا کی یہ سپر ہاٹ تصویریں ویرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

Loading...

وہیں ان تصویروں میں شمیتا اپنی جینس کو بار۔بار ٹھیک کرتی نظر آرہی ہیں۔ لوگوں نے ان کی یہ بات پکڑ لی اور شمیتا کو ٹرول کردیا۔ ایک یوزر نے لکھا 'کیا پینٹ نیچے کھسک رہی ہے؟' وہیں ایک یوزر نے لکھا 'کوئی پلیز انہیں بیلٹ لاکر دے دو،  ان  کی  جینس  گر جائے گی''۔ وہیں ایک یوزر نے تو شمیتا کو شلپا ہی سمجھ لیا اور لکھا شلپا آپ کی جینس گر جائے گی ویسے آپ ہاٹ دکھ رہی ہیں"۔

Loading...