بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اپنے بوائے فرینڈ سے کریں گی شادی ؟ تاریخ بھی طے ، جانیں کون ہے بوائے فرینڈ

کئی میڈیا رپورٹس میں یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ شردھا کپور اپنے لانگ ٹرم بوائے فرینڈ سے 2020 میں شادی کرسکتی ہیں ۔

Jul 11, 2019 08:19 PM IST | Updated on: Jul 11, 2019 08:19 PM IST
بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اپنے بوائے فرینڈ سے کریں گی شادی ؟ تاریخ بھی طے ، جانیں کون ہے بوائے فرینڈ

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اپنے بوائے فرینڈ سے کریں گی شادی ؟ تاریخ بھی طے

گزشتہ سال یعنی 2018 میں بالی ووڈ میں کس طرح شادیوں کا دور چلا تھا یہ تو سبھی کو معلوم ہے ۔ پرینکا چوپڑا ، سونم کپور ، نیہا دھوپیا جیسی کئی اداکاراوں نے شادی کی تھی ، وہیں اب ایسا معلوم ہورہا ہے کہ شادیوں کا ایسا ہی دور آنے والے سال یعنی 2020 میں بھی دکھائی دے گا ۔ پچھلے کچھ دنوں سے کئی سلیبریٹیز کے معاشقہ کی خبریں گردش میں ہیں اور یہ سلیبریٹیز آنے والے دنوں میں شادی بھی کرسکتے ہیں ۔ وہیں ایسے میں ایک اور مشہور اداکارہ کی شادی کو لے کر خبریں آرہی ہیں۔ یہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ شردھا کپور ہیں ۔

دراصل کئی میڈیا رپورٹس میں یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ شردھا کپور اپنے لانگ ٹرم بوائے فرینڈ سے 2020 میں شادی کرسکتی ہیں ۔ شردھا کپور کے یہ بوائے فرینڈ روہن شریشٹھا بتائے جارہے ہیں ۔ ان دونوں کے معاشقہ کو لے کر پہلے بھی کئی افواہیں اڑ چکی ہیں ، لیکن شردھا کپور اپنے ریلیشن شپ پر کبھی کھل کر بات کرتی نظر نہیں آئی ہیں ۔ حالانکہ کئی مواقع پر دونوں کو ساتھ میں وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ جہاں شردھا کپور بالی ووڈ کی ٹاپ اداکاراوں میں شمار ہوتی ہیں وہیں ان کے مبینہ بوائے فرینڈ روہن شریشٹھا بھی کچھ کم نہیں ہیں ۔

Loading...

روہن شریشٹھا کی بات کریں تو وہ مشہور فوٹو گرافر راکیش شریشٹھا کے بیٹے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی روہن نیپال کے ایک مشہور فٹ بالر بھی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر روہن اور شردھا کی کئی تصاویر پہلے بھی سامنے آچکی ہیں ۔

وہیں میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ شردھا کپور روہن کو تقریبا دوسالوں سے ڈیٹ کررہی ہیں اور ایسے میں اب یہ دونوں اپنے رشتہ کو آگے لے جانا چاہتے ہیں ۔ وہیں دعوی تو یہاں تک کیا جارہا ہے کہ دونوں کے کنبوں میں بھی شادی کی بات چل رہی ہے ۔

تاہم اس کو لے کر ابھی تک نہ تو شردھا کپور کا کوئی بیان آیا ہے اور نہ ہی باضابطہ طور پر اس کی تصدیق کی گئی ہے ۔ بلکہ کچھ وقت پہلے جب ایک پروگرام کے دوران شردھا کپور سے شادی کو لے کر سوال کیا گیا تھا ، تو انہوں نے چار پانچ سالوں تک شادی کرنے سے انکار کردیا تھا ۔

Loading...