بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے بوائے فرینڈ کو لے کر کیا بڑا انکشاف ، کہی یہ بات

سوناکشی نے بتایا کہ ان کے والدین چاہتے ہیں کہ وہ کسی "سشیل " لڑکے کو ڈیٹ کریں ، لیکن بالی ووڈ میں ایسے کسی لڑکے کو تلاش کرنا کافی مشکل ہے ۔

Jul 21, 2019 10:40 AM IST | Updated on: Jul 21, 2019 10:41 AM IST
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے بوائے فرینڈ کو لے کر کیا بڑا انکشاف ، کہی یہ بات

سوناکشی سنہا نے اپنے بوائے فرینڈ کو لے کر کیا بڑا انکشاف ، کہی یہ بات

بالی ووڈ میں کچھ ایسے سلیبریٹیز ہیں ، جو اپنی ذاتی زندگی اور رشتوں پر کھل کر بات کرتے ہیں ۔ تاہم زیادہ تر اسٹارس اپنی پرسنل لائف میڈیا سے دور ہی رکھنا چاہتے ہیں ۔ ایسی ہی ایک اسٹار اداکارہ سوناکشی سنہا ہیں ۔ سوناکشی اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں زیادہ بات کرنا پسند نہیں کرتی ہیں اور اگر بات بوائے فرینڈ کی ہو تو بھول ہی جائیں کہ وہ خود کچھ بھی بتائیں گی ۔ لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ سے وابستہ ایک انکشاف کیا ہے ۔ سوناکشی کی یہ بات اس وقت سامنے آئی جب وہ ان کا ایکس بوائے فرینڈ بن گیا ۔

دراصل ان دنوں سوناکشی اپنی آنے والی فلم خاندانی شفا خانہ کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔ حال ہی میں فلم کی تشہیر کے دوران سوناکشی نے اپنی ذاتی زندگی کو لے کر ایک بڑا انکشاف کیا ۔ سوناکشی نے بتایا کہ ان کے والدین چاہتے ہیں کہ وہ کسی "سشیل " لڑکے کو ڈیٹ کریں ، لیکن بالی ووڈ میں ایسے کسی لڑکے کو تلاش کرنا کافی مشکل ہے ۔ سوناکشی کی یہ بات سن کر پروگرام میں موجود لوگ ہنس پڑے ۔

Loading...

سوناکشی یہیں نہیں رکیں ، انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک سلیبریٹی کو ڈیٹ کیا اور دنیا کو اس بارے میں پتہ نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر میرا عاشق مجھے دھوکہ دیتا ہے تو اگلا دن دیکھنے کیلئے وہ زندہ نہیں رہے گا ۔

سوناکشی کے اس بیان سے واضح ہے کہ وہ بالی ووڈ اندسٹری سے وابستہ کسی شخص کو ڈیٹ کرچکی ہیں ، لیکن کسی کو کانوں کان خبر تک نہیں ہوئی ۔ سوناکشی اپنی ذاتی زندگی کو کیمرے کے پیچھے رکھنا ہی پسند کرتی ہیں ۔

وہیں اگر سوناکشی کی فلموں کی بات کریں ، تو فلم خاندانی شفا خانہ دو اگست کو ریلیز ہونے والی ہے ۔ اس فلم میں سوناکشی کے علاوہ اداکار ورون شرما اور ریپر بادشاہ بھی نظر آئیں گے ۔ علاوہ ازیں اسی سال 15 اگست کے موقع پر سوناکشی کی ایک اور فلم ریلیز ہورہی ہے ۔ ان کی اگلی فلم مشن منگل ہے ۔ اس فلم میں اکشے کمارخلائی سائنسداں کے کردار میں نظر آئیں گے ۔

Loading...