پیٹ میں تھیں عالیہ اور ایک کے بعد ایک سگریٹ پی رہی تھیں ماں سونی رازدان

عالیہ بھٹ کی ماں سونی رازادان نے بتایا کہ جس وقت عالیہ پیٹ میں تھی تو انہیں اتنی سگریٹ کیوں پین پڑی تھیں جانیں آ پ بھی یہاں۔۔۔

Jul 12, 2019 10:32 AM IST | Updated on: Jul 12, 2019 10:33 AM IST
پیٹ میں تھیں عالیہ اور ایک کے بعد ایک سگریٹ پی رہی تھیں ماں سونی رازدان

عالیہ بھٹ اور سونی رازدان

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ماں اپنے زمانے کی مشہور اداکارہ  سونی رازدان کا ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ اس ٹویٹ میں سونی نےاس وقت کی ایک یاد شیئر کی جب عالیہ ان کے پیٹ میں تھیں۔ سونی نے سنیما ریئر کا ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، 'میری پسندیدہ  فلموں  میں  سے  ایک  اور  اس  کا  کردار  کیلئے  مجھے  کافی  تعریف  ملی  تھیں۔  سری  دیوی  کے  ساتھ  کام  کرنا  ایک  اچھا تجربہ  تھا۔  اس  وقت  کی  کچھ  بہترین  یادیں۔  اس  وقت  میں  حاملہ  (عالیہ  حمل  میں  تھی)  اور  مجھے  اس  کے  بارے  میں معلوم  نہیں  تھا۔  ایک  سین  کے  دوران  مجھے  کئی  سگریٹ  پینی  پڑی  تھیں۔۔

بتادیں  کہ  سونی  یہاں  سال  1993  میں  آئی  فلم  'گمراہ' کی بات کر رہی تھیں۔ اس فلم میں سونی رازدان سری دیوی ، سنجے دت اہم کردار میں تھے۔ اب ذرا سونی کے ٹویٹ کی بات کریں تو اس پر سوشل میڈیا پر کافی رد عمل دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

Loading...

آنند سوامی وششٹھ نام کے ایک یوزر نے ٹویٹ میں لکھا اب پتہ چلا کہ عالیہ کے ہلے آئی کیق کی وجہ کیا ہے۔ انامکا نے لکھا، اسموک کرنے والی ماں کے بچوں میں کافی پریشانیاں ہوتی ہیں۔ یہ ہم نے 'کافی ودھ کرن ' میں دیکھا ہے۔ اب ایک طرف جہاں لوگ عالیہ کو ترول کر رہے تھے وہیں دوسری جانب کچھ لوگ سونی رازدان کی تعریف کر رہے ہیں۔ یہ میری پسندیدہ فلموں میں سے ایک تھی۔ اسے جب بھی دیکھتی ہوں رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔

تپن نے لکھا آپ نے یہ کردار بخوبی اداکیا تھا۔ مجھے آپ پر فخر ہے۔ دھیریا جوشی پورا نے لکھا ، پرانے دنوں کی یاد آگئی۔ مجھے یہ فلم بیحد پسند آئی تھی۔۔

Loading...