سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان کو پاکستان بھیجنے میں مدد کرنا چاہتا ہے بالی ووڈ کا یہ اداکار، کہی ایسی بات

کے آر کے نے اعظم خان کے معاملہ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر اعظم خان کو تقسیم کے وقت پاکستان نہ جا پانے کا افسوس ہے ، تو وہ اب جاسکتے ہیں ۔ میں انہیں اور ان کے پورے کنبہ کو بزنس کلاس کی ٹکٹ دلانے کیلئے تیار ہوں ۔

Jul 22, 2019 09:19 AM IST | Updated on: Jul 22, 2019 10:57 AM IST
سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان کو پاکستان بھیجنے میں مدد کرنا چاہتا ہے بالی ووڈ کا یہ اداکار، کہی ایسی بات

اعظم خان کی فائل فوٹو ۔

حال ہی میں سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان اس وقت سرخیوں میں آگئے جب انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہہ دیا کہ تقسیم کے وقت جو مسلمان پاکستان نہیں گئے وہ آج اس کی سزا بھگت رہے ہیں ۔ اعظم خان کے اس بیان کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ ہورہا ہے ۔ وہیں اب اعظم خان کے اس تبصرہ پر بالی ووڈ اداکار کمال راشد خان ( کے آر کے ) نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ کے آر کے نے ٹویٹ کے ذریعہ ایسی بات کہہ دی ہے کہ ان کے پوسٹ پر تابڑتوڑ تبصرے آرہے ہیں ۔ کوئی کے آر کے کے بیان کی حمایت کررہا ہے تو کئی لوگ ان کی تنقید بھی کررہے ہیں ۔

کے آر کے نے اعظم خان کے معاملہ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر اعظم خان کو تقسیم کے  وقت پاکستان نہ جا پانے کا افسوس ہے ، تو وہ اب جاسکتے ہیں ۔ میں انہیں اور ان کے پورے کنبہ کو بزنس کلاس کی ٹکٹ دلانے کیلئے تیار ہوں ۔ ہندوستان کو ایسے فراڈس کی ضرورت نہیں ہے جو اپنے فائدہ اور بدعنوانی پھیلانے کیلئے مذہب کا استعمال کریں ۔

Loading...

کمال خان کا یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔ حالانکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انہوں نے کسی معاملہ پر ایسا ٹویٹ کیا ہے ۔

اس کے بعد کے آر کے نے ایک اور ٹویٹ کیا ، جس میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہندوستانی لوگوں کی حالت کیسی ہے ۔ کے آر کے نے ٹویٹ پر لکھا مسٹر اعظم خان براہ کرم دھیان دیں کہ پاکستانی لوگ تقسیم کے بعد ہندوستان سے گئے لوگوں کو مہاجر کہتے ہیں اور ان کے ساتھ تیسرے درجہ کے شہری کی طرح پیش آتے ہیں ۔ یہ جو نعرہ ہے کہ ہم سب مسلمان ایک دوسرے کے بھائی بہن ہیں ، یہ صرف کتابوں میں ہی اچھا لگتا ہے ۔ تو بے وقوف نہ بنیں ۔

کے آر کے کے اس ٹویٹ پر ہندوستان کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کے بھی ردعمل سامنے آرہے ہیں ۔ کوئی ان کی باتوں سے متفق نظر آرہا ہے تو کوئی پاکستان کے قانون کے بارے میں کے آر کے کی کلاس لیتا نظر آرہا ہے ۔

Loading...