اپنے ممی پاپا کی تصویریں نہیں دیکھتیں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی ، بتائی یہ بڑی وجہ

سنی لیونی کی پوری کہانی ایک ویب سیریز کرنجیت کور : دی انٹولڈ اسٹوری کے ذریعہ سب کے سامنے آئی ہے ۔ اس ویب سیریز میں کام کرنا بھی سنی لیونی کیلئے کچھ آسان نہیں تھا ، لیکن سنی نے یہ بڑا فیصلہ لے لیا ۔

Jul 22, 2019 09:36 AM IST | Updated on: Jul 22, 2019 10:05 AM IST
اپنے ممی پاپا کی تصویریں نہیں دیکھتیں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی ، بتائی یہ بڑی وجہ

اپنے ممی پاپا کی تصویریں نہیں دیکھتیں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی ، بتائی یہ بڑی وجہ

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی ایک ایسی اداکارہ ہیں ، جنہوں نے اپنے کیریئر میں کئی اتار چڑھاو دیکھے ہیں ۔ ایک وقت تھا جب وہ ٹاپ کی پورن اسٹار تھیں پھر جب وہ بالی ووڈ میں قدم جما رہی تھیں تو انہیں زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔ لیکن ان کی محنت جاری رہی اور آخر میں انہوں نے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ۔

سنی لیونی کی پوری کہانی ایک ویب سیریز کرنجیت کور : دی انٹولڈ اسٹوری کے ذریعہ سب کے سامنے آئی ہے ۔ اس ویب سیریز میں کام کرنا بھی سنی لیونی کیلئے کچھ آسان نہیں تھا ، لیکن سنی نے یہ بڑا فیصلہ لے لیا کیونکہ بایوپک کی اسکرپٹ میں صرف سنی کے ایڈلٹ کیریئر کا ہی ذکر نہیں تھا ، بلکہ ان کی زندگی سے وابستہ کئی دیگر چیزیں بھی تھیں ۔

Loading...

سنی لیونی بتاتی ہیں کہ عام طور پر آپ کسی کا نظریہ تبدیل نہیں کرسکتے ہیں ۔ اس ویب سیریز کولے کر میں نہیں سوچتی تھی  کہ اس کے بعد میرے تئیں لوگوں کا نظریہ بدل جائے گا ۔ یہ آئیڈیا مجھے اس لئے پسند آیا کیونکہ اس کی اسکرپٹ میں گہرائی تھی ۔ اس میں صرف میرے ایڈلٹ کیریئر کا ہی ذکر نہیں تھا ۔

سنی کے مطابق ویب سیریز کی شوٹنگ جذباتی طور پر کافی مشکلات سے بھری تھی ۔ ایسا اس لئے کیونکہ وہ ذاتی زندگی کی کچھ تلخ یادوں کو دوبارہ جی رہی تھیں ۔ سنی نے کہا کہ وہ دل توڑنے والا لمحہ تھا جب میں اپنی زندگی کے وہ لمحات الگ الگ کرداوں کے ساتھ نبھا رہی تھی ۔

سنے نے مزید بتایا کہ ویسے میں ممبی پاپا کی تصویریں نہیں دیکھتی کیونکہ تصویریں دیکھ کر میں انہیں یاد کرنے لگتی ہوں ۔ لیکن سیٹ پر سبھی اصل تصویریں تھیں ۔ کافی مشکل ہوتا ہے جب آپ وہ باتیں دوبارہ سنتے ہیں جو کبھی آپنے کے والدین نے کہی تھیں ۔ لیکن میں چاہتی تھی کہ ویب سیریز میں سچ دکھایا جائے ۔

Loading...