می ٹوموومینٹ پراس اداکارہ نے کیا بڑا انکشاف، پیسے لیکر منھ بند کیا۔۔۔

معروف اداکارہ چاہت کھنہ نے می ٹو موومینٹ سے جڑا ایک بڑا انکشاف کرکے ایک مرتبہ پھر سے سبھی کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے می ٹو موومنٹ کو ایک فیشن قرار دیا اور وہ باتیں کہیں جو واقعی سوچنے پر مجبورکردیتی ہیں۔

Sep 13, 2019 04:34 PM IST | Updated on: Sep 13, 2019 04:34 PM IST
می ٹوموومینٹ پراس اداکارہ نے کیا بڑا انکشاف، پیسے لیکر منھ بند کیا۔۔۔

معروف اداکارہ چاہت کھنہ۔(تصویر:نیوز18)۔

گزرے سال بالی ووڈ میں می ٹو موومینٹ کے طوفان نے کئی بڑے ناموں پر ایسے انکشاف کئے کہ لوگ حیران رہ گئے۔ کئی بڑی ہستیوں پر جنسی استحصال اور ریپ جیسے الزام لگے۔ حالانکہ ایسے معاملوں میں کچھ سیلیبرٹیز کو کلین چٹ بھی مل گئی لیکن بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاؤچ کو لیکر بحث آج تک جاری ہے۔ حال ہی میں ایک مشہور و معروف اداکارہ چاہت کھنہ نے می ٹو موومینٹ سے جڑا ایک بڑا انکشاف کرکے ایک مرتبہ پھر سے سبھی کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے می ٹو موومنٹ کو ایک فیشن قرار دیا اور وہ باتیں کہیں جو واقعی سوچنے پر مجبورکردیتی ہیں۔

چاہت کھنہ نے حال ہی میں اسپاٹ بوائے کو دئے ایک انٹرویو میں نجی زندگی اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے جڑے کئی انکشاف کئے ہیں۔ کاسٹنگ کاؤچ کو لیکر کئے گئے ایک سوال پو انہوں نے کہا فلموں میں کاسٹنگ کرنے کیلئے ایک طریقہ ہے۔ اگر میں آپ کیلئے یہ کررہا ہوں تو آپ کو بدلے میں میرے لئے کچھ اور کرنا ہوگا۔ وہ اداکارہ اور میکر کے درمیان کا معاملہ ہے۔  ایسا کوئی فرمان نہیں ہے۔ حالانکہ اب کاسٹنگ کاؤچ کچھ حد تک کم ہوا ہے'۔

انہوں نے آگے بتایا مجھے ایسے بھدے پرپوزل ملے لیکن میں نہیں ایکسیپٹ کیا۔ آج  میں ٹی وی انڈسٹری میں ہی خود کو محفوظ سمجھتی ہوں۔ می ٹو پر چاہت نے کہا وہ اس دور کا  ایک فیشن ٹرینڈ بن گیا تھا کسی نے فائدہ اٹھایا تو کسی نے نہیں۔ کچھ ایسی بھی تھیں جنہوں نے چیک لیکر اپنا منھ بند رکھا اور جن کا پبلسٹی اسٹنٹ تھا وہ کام کرگیا'۔

Loading...

Loading...