سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا کی شکست کے بعد بالی ووڈ کے اس اداکار نے کردیا ایسا ٹویٹ ، جم کر ہوگئے ٹرول

بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے نے ٹیم انڈیا کی ہار کے بعد مداحوں کے ساتھ میمس شیئر کرتے ہوئے مذاق بنانے کی کوشش کی ، تو سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں ہی جم کر ٹرول کردیا ۔

Jul 13, 2019 05:47 PM IST | Updated on: Jul 13, 2019 05:47 PM IST
سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا کی شکست کے بعد بالی ووڈ کے اس اداکار نے کردیا ایسا ٹویٹ ، جم کر ہوگئے ٹرول

ہندوستانی ٹیم ۔ فائل فوٹو

آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم کی اس شکست کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ۔ ہر کوئی اس ہار پر کافی غمگین نظر آیا ۔ علاوہ ازیں ہندوستانی ٹیم کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر کئی میمس بھی وائرل ہوتے دیکھے گئے ، وہیں جب بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے نے ٹیم انڈیا کی ہار کے بعد مداحوں کے ساتھ میمس شیئر کرتے ہوئے مذاق بنانے کی کوشش کی ، تو سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں ہی جم کر ٹرول کردیا ۔

دراصل وویک اوبرائے نے ایک میم ویڈیو شیئر کیا ، جس میں ایک شخص سامنے سے باہیں پھیلا کر آرہی خاتون کو گلے لگانے کی کوشش کرتا ہے ، لیکن فورا ہی پتہ چلتا ہے کہ خاتون اس شخص کے پیچھے آرہے شخص کو گلا لگانے کیلئے باہیں پھیلا رہی ہے اور وہ شخص خود کو کوستا ہوا آگے نکل جاتا ہے ۔

Loading...

اس ویڈیو کے ساتھ وویک نے کپیشن میں لکھا کہ کچھ ایسا ہی ورلڈ کپ سیمی فائنل میچ کے دوران ہندوستانی مداحوں کے ساتھ ہوا ۔

وویک کے اس ٹویٹ کے بعد ایک یوزر نے لکھا کہ کم از کم انہوں نے ملک کیلئے لڑائی لڑی اور سیمی فائنل تک پہنچے ، تمہاری طرح نہیں کہ ہر مرتبہ فلاپ فلم ہی لے کر آتے ہو ۔ ہندوستانی ٹیم کیلئے کچھ احترام بھی دکھاو ۔ وہیں کئی اور یوزرس نے ان کے کیریئر اور فلاپ فلموں کو لے کر منفی تبصروں کی برسات کردی ۔ جبکہ کئی نے وویک کی لو لائف اور ذاتی زندگی پر بھی نشانہ سادھا ۔

بتادیں کہ اس سے پہلے وویک پی ایم مودی کی بایوپک پی ایم نریندر مودی کو لے کر زبردست سرخیوں میں رہے تھے ۔ اس فلم کی ریلیز ڈیٹ کو لے کر کافی ہنگامہ ہوا تھا ، جس کے بعد فلم بی جے پی کی شاندار جیت کے بعد ہی ریلیز ہوسکی تھی ۔

Loading...