ڈبلیو ڈبلیو ای کی اس مشہور خاتون ریسلر کو بالی ووڈ ڈانس سکھاتا نظر آیا یہ اسٹار اداکار، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے دیوانے بیرون ممالک بھی کچھ کم نہیں ہیں ۔ خواہ امریکہ ہو یا پھر روس ، بالی ووڈ کی چمک ہر جگہ برقرار ہے ۔

Nov 18, 2019 10:22 PM IST | Updated on: Nov 18, 2019 10:22 PM IST
ڈبلیو ڈبلیو ای کی اس مشہور خاتون ریسلر کو بالی ووڈ ڈانس سکھاتا نظر آیا یہ اسٹار اداکار، ویڈیو وائرل

ڈبلیو ڈبلیو ای کی اس مشہور خاتون ریسلر کو بالی ووڈ ڈانس سکھاتا نظر آیا یہ اسٹار اداکار، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے دیوانے بیرون ممالک بھی کچھ کم نہیں ہیں ۔ خواہ امریکہ ہو یا پھر روس ، بالی ووڈ کی چمک ہر جگہ برقرار ہے ۔ لوگ بالی ووڈ فلمیں دیکھنے اور فنکاروں جیسا ڈانس سیکھنے کیلئے کافی پرجوش رہتے ہیں ۔ ایسی ہی بالی ووڈ کی ایک مداح ریسلنگ انٹرٹینمنٹ میں موجود ہے ۔ ان کا نام چارلوٹ فلیئر ہے ۔ وہ گزشتہ دنوں ہندوستان آئی تھیں ۔ اپنے ہندوستان کے دورہ کا ایک ویڈیو انہوں نے ہفتہ کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ، جس میں بالی ووڈ اداکار ورون دھون انہیں بالی ووڈ ڈانس سکھاتے نظر آرہے ہیں ۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کی خاتون پہلوان چارلوٹ فلیئر گزشتہ دنوں یوم اطفال کو ڈبلیو ڈبلیو ای پسند کرنے والے نوجوانوں کے ساتھ منانے کیلئے ہندوستان آئی تھیں ۔ انہوں نے بڑی تعداد میں لوگوں سے ملاقاتیں کی تھیں ۔ اسی دوران انہوں نے بالی ووڈ اسٹار ورون دھون سے کچھ ڈانس مووز بھی سیکھے تھے ۔

Loading...

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے چارلوٹ فلیئر نے لکھا کہ میں ہندوستان کے ساتھ پیار میں پڑچکی ہوں ، میں یہاں کے گھریلو ماحول ، تہواروں کو منانے اور یہاں کے لوگوں کی روشن خیالی کو محسوس کرسکتی ہوں ، میں ان سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں ، جنہوں نے میرے ہندوستان کے دورہ کو خاص بنایا ۔ یہاں کے کھانے ، بالی ووڈ ڈانس اور خود سے ساڑی پہننا ، میں ان سبھی یادوں کو ہمیشہ اپنے پاس رکھوں گی ۔

بتادیں کہ چارلوٹ فلیئر ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ اسٹار رک فلیئر کی بیٹی ہیں ۔ فلیئر بطور ریسلر ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریکارڈ 16 مرتبہ چمپئن رہے ۔ ان کے ساتھ ہی ان کی بیٹی چارلوٹ فلیئر نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں خواتین ریسلنگ میں اپنی شناخت بنالی ہے ۔

Loading...